جماعت اسلامی کے مہنگائی ،پٹرولیم لیوی کیخلاف صوبائی دار الحکومتوں میں دھرنے:موجودہ نظام مزید نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

جماعت اسلامی پاکستان نے بڑھتی مہنگائی، بھاری بجلی بلوں اور پٹرولیم لیوی میں اضافے کیخلاف احتجاجی  تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا اور لاہور ،کراچی ، پشاور ، کوئٹہ سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں کے اہم مقامات پر دھرنے دیدیئے ، لاہور میں فیصل چوک مال روڈ پر ایوان وزیراعلیٰ کے قریب دھرنے میں امیر جما عت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے مال روڈ پر مسجد شہدا سے چیئرنگ کراس تک احتجاجی مارچ کیا اور دھرنا دیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری کی زیر قیادت مارچ میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز، کتبے اور پینا فلیکسز اٹھا رکھے تھے ۔

شرکا نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔دھرنے سے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نذیر جنجوعہ، اسامہ رضی، شیخ عثمان ،اظہر اقبال ، جاوید قصوری، ضیا الدین ، ڈاکٹر بابر رشید،خالد بٹ،اظہر بلال، ذیشان اختر، ذکر اللہ مجاہد و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے شرکا سے خطاب میں کہاکہ یہ نظام جو ہم پر مسلط ہے اس کا عوام سے کوئی تعلق نہیں،ظلم و زیادتی اور استحصال کا نظام اب نہیں چل سکتا، آج لوگوں کیلئے اپنے بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا، مراعات یافتہ طبقہ عوام کا خون نچوڑ رہا ہے ، مریم نواز اور شہباز شریف کی گورننس ناکام ہوچکی ، پنجاب و وفاق میں کرپشن کے انبار ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے حکومتی وزرا پر مشتمل کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سن لیں، جماعت اسلامی حکومتی بریفنگ لینے اسلام آباد نہیں جائے گی ، جس نے بات کرنی ہے وہ دھرنے میں آکر بات کرے ،موجودہ حکمران فارم 47 کی پیداوار ہیں اور عوام کے پسندیدہ نہیں،اگر عوام نکل آئے تو شہباز شریف اور نواز شریف کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی، طاقت کے ذریعے عوام کو کچلا نہیں جاسکتا ،یہ تحریک حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا 25 کروڑ عوام کا نمائندہ دھرنا ہے اور اسے جتنا طویل کرنا پڑا کیا جائے گا ،حکومت پٹرول کی فی لٹر قیمت 225 روپے مقررکرے ، پٹرول پر عائد لیوی ، آئی پی پیز کے ساتھ ناجائز معاہدے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ،مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔قبل ازیں نذیر جنجوعہ نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، غیر ضروری لیویز اور ظالمانہ ٹیکسوں کا خاتمہ کرے ۔ جاوید قصوری نے کہا کہ حکومت کو محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ضیا الدین انصاری نے کہا کہ عوام اپنے بنیادی حقوق اور معاشی مسائل کے حل کے لیے پرامن طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ادھر کراچی میں خضرا مسجد سے جماعت اسلامی نے احتجاجی ریلی کا آغاز کیا جو کراچی پریس کلب روڈ سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس کی طرف روانہ ہوئی تو انتظامیہ نے گورنر ہاؤس جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جس کے باعث امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں شرکا نے گورنر ہاؤس کے قریب فوارہ چوک پر دھرنا دے دیا۔اسی طرح پشاور میں گورنر ہاؤس کے قریب امیر جماعت اسلامی وسطی خیبرپختونخوا عبدالواسع کی زیر قیادت دھرنا دیا گیا۔ 

Share On Social Media

KARACHI

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں متنازع ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹا سیکیورٹی اور پرائیوسی خدشات کے

Read More

اب ’’YouTube‘‘ میں کوئی بھی ویڈیو اپنی زبان میں دیکھیں!

یوٹیوب نے صارفین کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی اب ناظرین کوئی بھی ویڈیو

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.