شارجہ, پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار اور رنگا رنگ جشنِ آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا،

شارجہ: پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار اور رنگا رنگ جشنِ آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے کی۔ تقریب کے دوران ملی نغموں، سبز ہلالی پرچموں اور پاکستان کے مختلف ثقافتی رنگوں نے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کردیا۔تقریب میں قائم مقام قونصل جنرل فواد خان اور ویلفیئر اتاشی جنید مرتضیٰ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں خصوصی کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری، سید عقیل احمد اور ڈاکٹر ظفر طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور ہماری شان ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے جوش و جذبے کے ساتھ یومِ آزادی منا کر اپنی زندہ دلی، وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشی کے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کا بڑی تعداد میں ایک جگہ جمع ہونا نہایت خوش آئند اور قابلِ تحسین ہے۔تقریب کے دوران پاکستان کے مختلف صوبوں اور ثقافتوں کی عکاسی کرنے والے ثقافتی رقص، ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے بھرپور داد دی۔ فنکاروں اور بچوں نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے پاکستان کے ثقافتی تنوع اور خوبصورتی کو اجاگر کیا۔تقریب میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین شبیرمرچنٹ ،پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر نائب چیئرمین سید سلیم اختر ،پاکستان سوشل سینٹر کے ڈایکٹرئر فراز احمدصدیقی،اقبال داؤد،نیشنل بینک کے ہیڈآف مارکیٹنگ راشد السلام اور فیملیز نے بھر پورشرکت کی، اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی اہم پاکستانی شخصیات اور تقریب میں شریک معزز مہمانوں کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ تقریب نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، قومی جذبے اور اپنی ثقافت سے وابستگی کی خوبصورت عکاسی کی۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں متنازع ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹا سیکیورٹی اور پرائیوسی خدشات کے

Read More

اب ’’YouTube‘‘ میں کوئی بھی ویڈیو اپنی زبان میں دیکھیں!

یوٹیوب نے صارفین کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی اب ناظرین کوئی بھی ویڈیو

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.