نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ روز 14 اگست کے موقع پر پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی چِپ کے بغیر نیا قومی شناختی کارڈ مرحلہ وار جاری کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

نادرا ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات جاری کرنے والا مجاز ادارہ ہے۔ نئے کارڈ میں چِپ کے بجائے کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس کے ذریعے شناختی دستاویزات کے نظام کو مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔

نادرا کے مطابق کیو آر کوڈ پر مبنی نیا شناختی کارڈ ابتدائی مرحلے میں موجودہ چِپ کے بغیر والے ٹیسلن شناختی کارڈ کی جگہ مرحلہ وار جاری کیا جا رہا ہے۔

اس عمل کو مزید وسعت دیتے ہوئے جنوری 2027 سے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا شناختی کارڈ NICOP اور جووینائل کارڈ سمیت قومی شناختی کارڈ کی تمام اقسام کے لیے جاری کیا جائےگا۔

بعد ازاں آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) کو بھی چِپ کے بغیر کیو آر کوڈ پر مبنی نئے شناختی کارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔

کیا پرانے شناختی کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

نئے شناختی کارڈ کے اعلان کے بعد شہریوں کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا کیو آر کوڈ پر مبنی نئے کارڈ کے اجرا کے ساتھ پہلے سے جاری کیے گئے نادرا کے تمام شناختی کارڈ غیر مؤثر ہوجائیں گے؟

نادرا نے اس حوالے سے واضح کردیا ہے کہ نئے چِپ لیس شناختی کارڈ کے اجرا سے پہلے سے جاری شدہ شناختی کارڈ ختم نہیں ہوں گے۔

اتھارٹی کے مطابق موجودہ شناختی کارڈ اپنی مقررہ تاریخِ میعاد تک بدستور قابلِ استعمال اور قانونی طور پر کارآمد رہیں گے۔ شہریوں کو صرف نئے نظام کے آغاز کی وجہ سے اپنا موجودہ شناختی کارڈ فوری طور پر تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یوں نئے کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ کا اجرا موجودہ کارڈز کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے بجائے مرحلہ وار منتقلی کا عمل ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان مارے گئے، ہمارے 12 جوان شہید ہوئے: ترجمان پاک فوج

پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق

Read More

کراچی: سائٹ ایریا کی کپڑا فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں قائم کپڑا فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ میں گیسٹ موڈ کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ، بغیر اکاؤنٹ والے صارفین بھی استعمال کرسکیں گے

واٹس ایپ نے ’گیسٹ چیٹس‘ کے نام سے ایک نئی خصوصیت کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ

Read More

انسٹاگرام کا چیٹس میں موجود اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.