سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں 14 اگست 2026ء کو پاکستان کا یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں 14 اگست 2026ء کو پاکستان کا 80واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں افراد نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر شفقت علی خان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پاکستان کے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھے۔


متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے سفیر نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اپنی محنت سے کمائی گئی رقوم کی ترسیلات کے ذریعے ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
سفیر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا 22 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی طویل عرصے سے میزبانی کرنے اور ان کی زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں فراہم کی جانے والی دیکھ بھال، تعاون اور سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کردہ دوستانہ ماحول اور مواقع نے پاکستانیوں کو اس ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے وطن کے ساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کے قابل بنایا ہے۔
سفیر شفقت علی خان نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ متحدہ عرب امارات کے مقامی قوانین کا مکمل احترام کریں اور ایک ذمہ دار اور قانون پسند شہری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
تقریب کے دوران شیخ خلیفہ بن زاید عرب پاکستان اسکول کے بچوں نے جوش و خروش سے ملی نغمے پیش کیے۔ بچوں نے سفیر شفقت علی خان کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، سپاری کلنگ کی منصوبہ بندی ناکام، میڈیکل اسٹور ملازم اور شوٹر گرفتار

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے ایک خطرناک سپاری کلنگ کی واردات ناکام

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی: مصنوعی ذہانت نے نئی مشکل کھڑی کردی

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی تیز رفتار ترقی نے انسانی زندگی کے کئی شعبوں

Read More

گوگل میپ میں بڑی تبدیلی: اے آئی اپ ڈیٹ اور نئے نیویگیشن فیچرز متعارف

گوگل میپس میں ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا جا رہا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.