میر رضا ہلاکت: شرجیل میمن نے اپنا اور بیٹے کا نام کیس سے جوڑنے پر سائبر کرائم سے رجوع کرلیا

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف میر رضا ہلاکت کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مبینہ مہم کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کر لیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے نو اگست کو ایجنسی کے پاس ایک باقاعدہ تحریری شکایت جمع کرائی ہے، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو مکمل طور پر جھوٹا، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔

اس تنازع کی بنیاد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا وہ مواد ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس شرجیل انعام میمن کی ملکیت ہے، جہاں مبینہ طور پر میر علی رضا نامی شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔

ان سنگین الزامات کے سامنے آنے کے بعد صوبائی وزیر نے معاملے کا فوری نوٹس لیا اور سائبر کرائم ایجنسی کو دی جانے والی اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نامعلوم افراد مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سہارا لے کر ان کی اور ان کے بیٹے کی عزت اور شہرت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے اس پورے معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے ایجنسی کے حکام کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات اور انکوائری میں ہر ممکن اور مکمل تعاون کریں گے۔

انہوں نے اپنی تحریری درخواست میں اس بات پر زور دیا ہے کہ معاملے کی ایک آزادانہ انکوائری کرائی جائے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آ سکیں اور سوشل میڈیا پر اس جھوٹی مہم کو چلانے والے ذمہ دار افراد کی نشان دہی کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

واٹس ایپ کے ذریعے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب، انکار پر دھمکیاں

کراچی:  شہر قائد میں بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سولجر

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.