آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع کی 4 نشستوں پر آج پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں 4 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ان حلقوں میں مجموعی طور پر 82 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

باغ کے تین حلقوں غربی باغ، وسطی باغ اور شرقی باغ میں آج انتخابات ہورہے ہیں، جبکہ ضلعی حویلی کے واحد انتخابی حلقے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوگی اور غیر حتمی غیرسرکاری نتائج سامنے آ جائیں گے، تاہم سرکاری نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

ضلع حویلی سے موجودہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جن کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محسن عزیز سے ہے اور اسے اس ڈویژن کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے لیے انتخابی عملہ، سیکیورٹی اہلکار اور ضروری انتخابی سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ پولنگ کے عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تیسرے مرحلے میں ضلع باغ کے 3 جبکہ ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے اطراف سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں اور انتخابی عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے صرف باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر انتخابی عمل مکمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ 7 روز کے دوران راولاکوٹ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں میں بھی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے، تاہم امیدواروں کو انتخابی مہم کے لیے مناسب وقت فراہم کیا جائےگا۔

کون کس کے مدمقابل ہے؟

ضلع باغ حلقہ ایک ایل اے 14 سے 2021 کے الیکشن میں ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد نے 25 ہزار 389 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، اس بار ان کا مقابلہ عوامی دست و بازو کے امیدوار سردار ساجد اقبال سے ہے، اور کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، کیونکہ جماعت اسلامی نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ضلع باغ کے حلقہ 2 ایل اے 15 وسطی سے 2021 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سردار تنویر الیاس نے 19 ہزار 825 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیا قمر 14 ہزار 558 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس مرتبہ یہاں پر ڈرامائی صورت حال ہے، تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑرہے ہیں، جبکہ ضیاالقمر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن نے مشتاق منہاس کو ٹکٹ جاری کیا ہے، جبکہ بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے میدان میں ہیں، اور یوں اس حلقے میں چاروں مضبوط امیدوار میدان میں ہیں اور کانٹے دار مقابلہ ہے۔

باغ حلقہ 3 ایل اے 16 شرقی سے گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار میر اکبر نے 23 ہزار 563 ووٹ لے کر میدان مارا، جبکہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار قمرالزمان 23 ہزار 267 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سردار میر اکبر اب دوبارہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر یہاں سے میدان میں ہیں، اور ان کا پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار قمرالزمان کے ساتھ کڑا مقابلہ ہے۔

ضلع حویلی کہوٹہ کے حلقہ ایل اے 17 سے 2021 کا الیکشن موجودہ وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے 30085 ووٹ لے کر جیتا، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عزیز 25 ہزار 421 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس بار فیصل راٹھور کا مقابلہ چوہدری عزیز (مرحوم) کے فرزند چوہدری محسن عزیز سے ہے، جبکہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہنے والے خواجہ طارق سعید آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں۔ اس حلقے پر پورے آزاد کشمیر کی نظریں ہیں، اور فیصل راٹھور اور محسن عزیز کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے پہلے دو مراحل میں 34 نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ان انتخابات میں مسلم لیگ ن 24 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ پیپلز پارٹی نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ دیگر تمام سیاسی جماعتیں کوئی بھی نشست جیتنے میں ناکام رہیں۔

پونچھ کے ضلع راولاکوٹ کے 5 حلقوں جبکہ سدھنوتی کے 2 حلقوں میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ تاہم آج ہونے والے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل کردیا جائےگا، جس کے بعد رہ جانے والے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 67 ہوگئی، 62 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے

Read More

کراچی میں بارش کے بعد موسم انتہائی سرد، یخ بستہ ہواؤں سے پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ

شہر قائد میں گزشتہ روز کی موسلادھار بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں سے موسم

Read More

TECHNOLOGY

ایلون مسک کی چاند پر شہر بسانے کی تیاری، کب تک تیار ہوگا؟

ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلابی شخصیت اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی

Read More

گوگل کا سستا ترین فون ’پکسل 10 اے‘ لانچ کرنے کا اعلان، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل نے اپنا نیا بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون ’پکسل 10 اے‘ متعارف کروا دیا ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.