ٹرمپ کو بڑا دھچکا، امریکی عدالت نے وائٹ ہاؤس میں بال روم کی تعمیر روک دی

امریکا کی وفاقی اپیل عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں 40 کروڑ ڈالر لاگت سے تعمیر کیے جانے والے نئے بال روم کے منصوبے پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر وائٹ ہاؤس کے بنیادی ڈھانچے میں اس نوعیت کی بڑی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق واشنگٹن میں قائم امریکی وفاقی اپیل عدالت نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس کے مشرقی حصے (ایسٹ ونگ) کی جگہ زیرِ تعمیر 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بال روم پر زمین سے اوپر ہونے والے تمام تعمیراتی کام روکنے کا حکم برقرار رکھا۔

دو کے مقابلے میں ایک جج کی اکثریتی رائے سے جاری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ ہر صدر وائٹ ہاؤس کا مستقل مالک نہیں بل کہ عارضی مکین ہوتا ہے، اس لیے وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر اس تاریخی عمارت کی بنیادی ساخت میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایک بڑے بال روم کی تعمیر کا فیصلہ انتظامیہ نہیں بل کہ کانگریس کو کرنا ہے۔ عدالت کے مطابق کانگریس نے کبھی بھی انتظامیہ کو یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ اپنی صوابدید پر وائٹ ہاؤس کی ازسرِ نو تعمیر یا اس کی بنیادی شکل تبدیل کر سکے۔

یہ مقدمہ نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پریزرویشن نے دائر کیا تھا، جس کا مؤقف تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری حاصل کیے بغیر ایسٹ ونگ کو منہدم کر کے تقریباً 90 ہزار مربع فٹ رقبے پر مشتمل بال روم کی تعمیر شروع کر دی، جو قانون کے منافی ہے۔

اپیل عدالت نے اپنے فیصلے پر 14 روز کے لیے عمل درآمد مؤخر بھی کر دیا ہے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ اس دوران امریکی سپریم کورٹ سے رجوع کر سکے۔ اس سے قبل ضلعی عدالت بھی زمین سے اوپر تعمیراتی سرگرمیاں روک چکی تھی، تاہم زیرِ زمین کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ نئے بال روم کی تعمیر بڑی سرکاری تقریبات کے انعقاد اور وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ محکمہ انصاف نے عدالت میں یہ استدلال بھی دیا کہ منصوبہ نجی فنڈنگ سے مکمل کیا جا رہا ہے، اس لیے عدالت کو اس میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں۔

تاہم اپیل عدالت نے یہ مؤقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کا حوالہ قانون سے بالاتر ہونے کا جواز نہیں بن سکتا اور انتظامیہ آئینی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس جیسے تاریخی مقام کی بنیادی ساخت تبدیل نہیں کر سکتی۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر

Read More

کراچی، خستہ حال سڑک کی ویڈیو بناتے ہوئے معروف یوٹیوبر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

شہر قائد میں معروف یوٹیوبر محسن اور ان کے کیمرہ مین کو فائیو اسٹار چورنگی

Read More

TECHNOLOGY

قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال ممنوع قرار، مصری دارالافتا کا فتویٰ

مصری دارالافتا نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت

Read More

’واٹس ایپ محفوظ نہیں‘، ایلون مسک کی صارفین کو وارننگ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے  میٹا کی ملکیت والے واٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.