میر رضا کیس، راتوں رات قبر کشائی سے پہلے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی: 

میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ محکمہ صحت سندھ نے قبر کشائی کے لیے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 5 رکنی میڈیکل انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ اس سے قبل کیس کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی میڈیکل بورڈ قائم کیا گیا تھا۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق میر رضا کی قبر کشائی آج صبح 9 بجے کی جائے گی جبکہ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید بدستور بورڈ کی کنوینر مقرر رہیں گی۔

نئے انکوائری بورڈ میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ شعبۂ فرانزک میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر ذکی الدین کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے پروفیسر ڈاکٹر کاظی اکبر (شعبۂ فرانزک میڈیسن) اور پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چانگ (شعبۂ پیتھالوجی) بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ میر رضا علی مرحوم کی قبر کشائی آج صبح مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی جائے گی اور اس حوالے سے فیروزآباد پولیس نے تمام انتظامات مکمل کر لئے جبکہ قبر کے اطراف قناطتیں لگا دی گئی ہیں۔

مرحوم میر رضا علی خان کی قبر کشائی رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر کی درخواست پر کی جا رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سپریم کورٹ کی ہدایات پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ سے 1 ارب کی عمارت واگزار

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ

Read More

کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، ایم پی اے سمیت متعدد رہنما گرفتار

پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد

Read More

TECHNOLOGY

صحافی نے بڑے چیٹ بوٹس کو غلط معلومات دینے پر مجبور کر دیا، کیسے اور مقصد کیا تھا؟

ایک ٹیکنالوجی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے محض 20 منٹ میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ٹولز کو غلط معلومات دینے پر مجبور

Read More

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.