مکہ مکرمہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی پاکستانی وفد کے ہمراہ حاضری، عمرے کی سعادت حاصل کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے سرکاری وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کے مناسک ادا کیے۔ مسجد الحرام آمد پر مکہ مکرمہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

دریں اثنا وزیراعظم آفس پاکستان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف اور عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر ارکانِ پاکستانی وفد نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد کو خانہ کعبہ کے اندر حاضری کی خصوصی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان نے پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، امتِ مسلمہ کے اتحاد و فلاح اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اس سے قبل جدہ پہنچنے پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم کا یہ دورہ سعودی عرب دونوں برادر ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کا حصہ ہے، جس کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک۔سعودیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، علاقائی صورتحال، فلسطین، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد کرنے والا بااثر شخص کون ہے؟ متاثرہ عارف ساقی کا انکشاف

جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عارف خان ساقی نے دعویٰ

Read More

TECHNOLOGY

انسٹاگرام صارفین جعلی کاپی رائٹ شکایات کے نئے فراڈ کا شکار

انسٹاگرام پر مواد تخلیق کرنے والے افراد ایک نئے فراڈ کا شکار ہورہے ہیں، جس

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر، بغیر اکاؤنٹ صارفین بھی کال میں شامل ہوسکیں گے

واٹس ایپ جلد ایسا نیا فیچر متعارف کراسکتا ہے جس کے ذریعے ایسے افراد بھی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.