سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آج جدہ میں اہم سربراہی اجلاس متوقع ہے، جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں ممالک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی ولی عہد کی دعوت پر جدہ پہنچ چکے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان بھی آج سعودی عرب پہنچیں گے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے سربراہان کے درمیان اہم اجلاس متوقع ہے، جس میں علاقائی صورتحال، دفاعی تعاون اور باہمی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فوج کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دفاعی معاہدے پر کافی عرصے سے غور کیا جا رہا تھا، تاہم خطے میں حالیہ پیش رفت کے باعث اس عمل میں تیزی آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج جدہ میں ملاقات کریں گے۔

سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر گزشتہ روز جدہ پہنچے، جہاں مکہ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے علیحدہ ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی امن اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ خطے میں امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے فروغ کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو امید ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق اتفاقِ رائے اور مفاہمتی فریم ورک پر پیش رفت سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز

)ناردرن بائی پاس پر قائم 'عوام دوست مویشی منڈی' میں عیدِ قربان کی گہما گہمی

Read More

ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

بغیر بجلی چلنے والا نیا کولنگ سسٹم متعارف، ایئر کنڈیشنرز کا متبادل قرار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کی ایک ٹیم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.