اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے

عمان: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر متفقہ اور مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں شرکت کے علاوہ اسحاق ڈار مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کے لئے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اچانک اپنے عہدے سے مستعفی

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون صارفین ہوشیار! جدید اسپائی ویئر کا انکشاف

ماہرین نے ایک نہایت طاقتور اسپائی ویئر کی نشاند ہی کی ہے جو ممکنہ طور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.