کیموتھراپی کے بعد کینسر کی واپسی کا ایک نیا راز بے نقاب

امریکا کے وائیسٹار انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزمرہ خوراک میں استعمال ہونے والی شکر یعنی فروکٹوز نہ صرف جسم کے لیے توانائی کا ذریعہ ہے بلکہ بعض جارحانہ اقسام کے کینسر، خصوصاً بیضہ دانی کے کینسر، کے پھیلاؤ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

محققین کے مطابق کیموتھراپی کے بعد زندہ بچ جانے والے کینسر خلیات مکمل طور پر غیر فعال نہیں ہوتے بلکہ وہ کیمیائی سگنلز خارج کرتے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ خلیات فروکٹوز پیدا کرکے اسے خارج کرتے ہیں، جو علاج کے خلاف مزاحمت رکھنے والے قریبی کینسر خلیات کو متحرک کرتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنی جگہ سے الگ ہو کر جسم کے دیگر حصوں تک پھیل سکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ خوراک میں فروکٹوز کی زیادہ مقدار، خاص طور پر میٹھے مشروبات اور ہائی فروکٹوز کارن سیرپ میں موجود فروکٹوز، کیموتھراپی نہ ہونے کی صورت میں بھی کینسر کے پھیلاؤ کو فروغ دے سکتی ہے۔

سائنسدانوں نے جینیاتی تجزیے کے ذریعے دریافت کیا کہ فروکٹوز پڑوسی کینسر خلیات میں کولیسٹرول کی اندرونی پیداوار کو کم کر دیتا ہے، جس سے ان خلیات کے لیے اصل رسولی سے الگ ہو کر جسم میں پھیلنا آسان ہو جاتا ہے۔

اگرچہ یہ تحقیق خاص طور پر اووری کے کینسر پر کی گئی، تاہم محققین کا کہنا ہے کہ یہی حیاتیاتی طریقہ کار جسم کے دھڑ میں پھیلنے والے دیگر سرطان، جیسے لبلبے، بڑی آنت اور جگر کے کینسر، پر بھی لاگو ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ تحقیق کینسر کے پھیلاؤ کے ایک نئے ممکنہ حیاتیاتی نظام کی نشاندہی کرتی ہے، تاہم اس کے نتائج کی مزید تصدیق کے لیے اضافی تحقیق اور انسانی سطح پر مطالعات کی ضرورت ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

سانحہ گُل پلازہ: 61 ہلاکتوں کی تصدیق، 88 افراد تاحال لاپتا، فائنل سرچ آپریشن کا حکم

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے والے

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے

Read More

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.