مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے 7 سال: ‘کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں’

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ استحصالِ کشمیر انتہائی غم و غصے اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پانچ اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کو سات سال مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے مختلف تقریبات، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں، جبکہ ملکی قیادت نے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں صبح آٹھ بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سمیت آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں، مظاہرے، سیمینارز، کانفرنسز اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اہم سرکاری عمارتوں پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم بھی لہرائے گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے اور ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری سخت پابندیوں کے باوجود اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بلند کرتا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی، جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ وادی میں ریاستی جبر میں اضافہ ہوا، بنیادی آزادیوں کو محدود کیا گیا اور انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بنیادی اور دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے اور اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات واپس لے۔

دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف سمیت مسلح افواج کی قیادت نے اپنے مشترکہ پیغام میں کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے۔

ادھر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کشمیری اور پاکستانی بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام کے خلاف یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ہندوتوا نظریے کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، تاہم ایسے اقدامات سے کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو دبایا جا سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر، بجٹ پر تحفظات اور مہنگائی بدستور سب سے بڑا مسئلہ قرار

پاکستان میں کاروباری اعتماد بہتر ہوا ہے، تاہم کاروباری طبقے کے بجٹ پر تحفظات اور

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل کا سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران معروف پلیٹ فارم پر سائبر حملہ

معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی مالک کمپنی ’اوپن

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.