’’میر رضا نے خودکشی نہیں کی، اسے 4 گولیاں لگی ہیں‘‘

کراچی: 

گورنر سندھ  نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میر رضا علی نے خودکشی نہیں کی، اسے 4 گولیاں لگی ہیں۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ آج تقریب میں بڑی تعداد میں طلبہ قیمتی تحفہ حاصل کرنے کے لیے موجود ہیں۔ نوجوانوں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں سب سے پہلے ’اقرا‘ یعنی پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ علم کا سفر ’اقرا‘ سے شروع ہوتا ہے۔ نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے، لیپ ٹاپ کی فراہمی نوجوانوں کو جدید تعلیم اور علم کے حصول میں مدد دے گی۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان 25 ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے۔ حال ہی میں کراچی کے ہونہار طلبہ نے ایک کمپنی بنائی ، اسے ملین ڈالرز میں ایلون مسک کو فروخت کیا۔ نوجوانوں کی یہ کامیابی پوری قوم اور ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہمیشہ نوجوانوں اور یوتھ کے حق میں کھڑے رہے ہیں۔ اب ہمیں کوشش کرنی ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کریں۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ پاکستان کبھی غلام نہیں تھا اور نہ کبھی غلام ہوگا۔ پاکستان قائداعظم کے وژن کے مطابق آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر وجود میں آیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ تقسیم کا لفظ انتہائی نامناسب ہے، میں نہیں چاہتا کہ ملک تقسیم ہو۔ میں آئینی گورنر ہوں، عوامی گورنر نہیں ہوں۔ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ میں آئین کے تحت گورنر کے منصب پر آیا ہوں۔ میں عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ آئین کے تحت گورنر مقرر ہوا ہوں۔ میں آئین کے تحت کام کر رہا ہوں اور آئندہ بھی آئین کے مطابق کام کرتا رہوں گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا موازنہ مثبت انداز میں کیا جانا چاہیے۔ ہمیں ایک دوسرے پر تنقید کے بجائے ایک دوسرے کے کام سے سیکھنا چاہیے۔ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا یہ دسواں ایڈیشن ہے۔ اب تک تقریباً 7 لاکھ لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ آئندہ سال لیپ ٹاپ اسکیم کو مزید وسعت دینے کا ارادہ ہے،

کراچی میں نوجوان تاجر کے اغوا، قتل یا خودکشی سے متعلق بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے انکشاف کیا کہ میر رضا نے خودکشی نہیں کی،  اسے 4 گولیاں لگی ہیں۔ یہ میری معلومات ہے، باقی کیس کی تفتیش جاری ہے۔ کسی بھی نوجوان کی ہلاکت ہمارے لیے افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی جتنا بڑا شہر ہے ہمیں سیکیورٹی کےانتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ جہاں آبادی زیادہ ہوتی ہے وہاں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے۔ 2010 میں جرائم کی شرح زیادہ تھی، اب جرائم میں کمی آئی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے

‏پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، عارف حبیب کنسورشیم نے پی

Read More

پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی بے نقاب، بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے پیچھے بھارتی مکروہ کردار بے نقاب گیا۔ بھارتی صحافیوں

Read More

TECHNOLOGY

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.