ایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کا یہ اس کا آخری موقع ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی ممالک کی درخواست پر انھوں نے ایران کے خلاف مجوزہ فوجی حملے ایک بار پھر مؤخر کیے تاکہ سفارت کاری کو ایک آخری موقع دیا جا سکے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ کئی ممالک نے مجھ سے رابطہ کیا اور سب یہ چاہتے تھے کہ ایران کو ایک آخری موقع دیا جائے اور یہی وہ آخری موقع ہے جو میں ایران کو آج دے رہا ہوں۔

جب صحافیوں نے پوچھا کہ اس بار کیا مختلف ہے کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی حملے روک چکے ہیں، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں انہیں مکمل تباہی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں۔

تاہم امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات بہت تیزی سے آگے بڑھیں گے اور معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت آبنائے ہرمز مکمل طور پر منگل تک بحری آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ ہوگا تاہم یہ عمل فوری نہیں ہوگا البتہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ، دونوں نکات جون میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ آج ہی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ہوں گے تاہم ایران کا موقف ہے کہ مذاکرات امریکا سے نہیں بلکہ صرف عمان سے ہو رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.