ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد میں دو گروپ لڑ پڑے، فائرنگ سے رہنماؤں سمیت درجنوں افراد زخمی

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رہنماؤں سمیت درجن بھر سے زائد کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق بہادرآباد مرکز پر ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی گروپ کا اجلاس جاری تھا کہ اسی دوران انیس قائم خانی اپنے کارکنوں کے ہمراہ مرکز پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے حامیوں کے درمیان پہلے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم خالد مقبول صدیقی کی روانگی کے بعد دونوں گروپوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور صورتحال تصادم کی شکل اختیار کر گئی۔

اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے نتیجے میں رہنماؤں سمیت درجن بھر سے زائد کارکن زخمی ہوئے.

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تصادم کے دوران مرکزی کمیٹی کے ایک رکن کے کپڑے پھاڑ دیے گئے، جبکہ سندھ اسمبلی کے رکن حافظ اعجاز الحق اور قومی اسمبلی کی رکن سبین غوری کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بہادرآباد مرکز پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لینے کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔

Share On Social Media

KARACHI

بلوچستان واقعہ: منع کرنے کے باوجود مرتضیٰ کوئٹہ جاتے وقت خوش اور مسلسل رابطے میں تھا: والد

بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کراچی کے تاجر علی

Read More

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں پکڑے گئے افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں ہفتے کو رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے میں گرفتار ہونے والے افغان

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.