آزادکشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مسلم لیگ ن نے 14پر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 5 سیٹوں پر کامیاب

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 18 نشستوں کے مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں جبکہ 5 نشستوں کے سرکاری نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی 5 نشستیں اپنے نام کرچکی ہے۔ مزید 2 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں، جبکہ ایل اے 28 مظفرآباد 2 کے 56 پولنگ اسٹیشنز پر 4 اگست کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔ 118 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سید بازل نقوی کو برتری حاصل ہے۔

ایل اے 25 نیلم ایک

حلقہ ایل اے 25 نیلم ون کے 143 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر 18 ہزار 925 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ 13 ہزار 596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 26 نیلم 2

حلقہ ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں۔ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں عبدالوحید 17 ہزار 466 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 15 ہزار 494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 28 لچھراٹ

مظفرآباد 2 کے 118 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سید بازل نقوی 19 ہزار 358 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری شہزاد 18 ہزار 502 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس حلقے میں مجموعی طور پر 174 پولنگ اسٹیشنز ہیں، جن میں سے باقی 56 پولنگ اسٹیشنز پر 4 اگست کو پولنگ ہوگی۔ اس کے بعد ان نتائج کو موجودہ نتائج میں شامل کرکے حلقے کا حتمی نتیجہ مرتب کیا جائے گا۔

ایل اے 29 مظفرآباد شہر

مظفرآباد شہر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار مختار خان 19 ہزار 792 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی 16 ہزار 413 ووٹ لے سکے۔

اس طرح سردار مختار خان نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو 3 ہزار 379 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ ان کا تعلق حلقہ کھاوڑہ سے ہے اور گزشتہ انتخابات میں بھی وہ اسی سٹی حلقے سے امیدوار تھے۔

ایل اے 30 ہٹیاں دوپٹہ

تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17 ہزار 749 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مبشر منیر اعوان 11 ہزار 947 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 31 کھاوڑہ

ایل اے 31 کھاوڑہ مظفرآباد کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ثاقب مجید راجا نے 29 ہزار 681 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر 21 ہزار 898 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔

یوں قائم مقام صدرآزاد کشمیر کو اس حلقے میں بھاری مارجن سے شکست کا سامنا ہے۔

ایل اے 32 چکار

حلقہ چکار کے 128 پولنگ اسٹیشنز کے ابتدائی غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیراعظم راجا فاروق حیدر 20 ہزار 504 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر 17 ہزار 945 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 33 لیپہ ویلی

لیپہ ویلی کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے دیوان علی چغتائی 19 ہزار 521 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رشید 15 ہزار 591 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مہاجرین کی 12 نشستیں

ایل اے 34 جموں 1

131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 51 کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 5 ہزار 695 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری عبدالقدیر چوہان ایک ہزار 146 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 35 جموں 2

تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 23 ہزار 893 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5 ہزار 868 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3

تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 27 ہزار 218 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے احسن اسماعیل 12 ہزار 980 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں 4

تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 28 ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے عثمان علیم 22 ہزار 827 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5

115 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی 13 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 5 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 39 جموں 6

تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 10 ہزار 981 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری فخر زمان 5 ہزار 81 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1

غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد نعیم خان دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2

تمام 19 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ ایک ہزار 804 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ حلقے کا سرکاری نتیجہ بھی
جاری کر دیا گیا ہے۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3

تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ ایک ہزار 524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4

تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون ایک ہزار 276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقے کا سرکاری نتیجہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5

تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2 ہزار 308 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ حلقے کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6

تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان 3 ہزار 448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے کا سرکاری نتیجہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ ہوئی جن میں آزاد کشمیر کی 8 اور مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستیں شامل ہیں۔

Share On Social Media

TECHNOLOGY

کوڈنگ کرنے والے نیا کیریئر ڈھونڈ لیں‘، اے آئی انقلاب کے بعد وارننگ جاری

ٹیک کمپنیوں میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث ملازمین کی نوکریاں ختم

Read More

دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان

دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کے کمپیوٹر براؤزر (جیسے Chrome، Edge وغیرہ) سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.