تہران سے بات چیت جاری، مذاکرات کا اگلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، امریکی صدر

امریکا اور ایران ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر بیٹھ رہے ہیں۔ آج سے بات چیت کا نیا مرحلہ شروع ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہا مذاکرات میں آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر معاہدہ ہوگا ۔ ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے خبردار بھی کردیا کہ ضرورت پڑی تو امریکا کارروائی کیلئے تیار ہے۔

امریکی صدر نے ایران پر حملے کی منسوخی فوری معاہدے سے مشروط کردی ۔ کہا ایران اور علاقائی ملکوں نے حملے مؤخر کرنے کی درخواست کی ۔ بولے دنیا کے مستقبل اور ایران کی بقا کیلئے حملہ مؤخر کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کرکے ایران پر بڑے حملے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےرابطہ کرکے ایران کے خلاف ممکنہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس میں دو امریکی حکام اور ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ محمد بن سلمان نے گفتگو کے دوران ایران سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال پر وضاحت طلب کی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی میڈیا کےمطابق صدر ٹرمپ ایران کے توانائی کےبنیادی ڈھانچے اور دیگر اہم اہداف پر حملوں کے مختلف آپشنز پر غورکر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

TECHNOLOGY

یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کی تیاری، وجہ کیا ہے؟

یورپ میں سرکاری حکام کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو محدود یا مرحلہ وار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.