سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور کی برطانوی حکومت میں بطور وزیرِ مملکت تقرری پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہے,

دبئی, متحدہ عرب امارات میں سرگرم پاکستانی صحافتی تنظیموں نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے اور پاکستانی نژاد برطانوی سیاست دان انس سرور کو برطانوی حکومت کے محکمہ برائے بزنس، انوویشن، سائنس اینڈ ٹریڈ میں وزیرِ مملکت مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ برطانوی حکومت نے جولائی 2026 کی وزارتی تقرریوں میں انس سرور کی تقرری کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ یو اے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں طاہر منیر طاہر ، خالد ملک، انصر اکرم ، مدثر خوشنود اور سعدیہ عباسی نے مشترکہ بیان میں انس سرور کی تقرری کو ان کی سیاسی جدوجہد، قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کا اعتراف قرار دیا۔


صحافیوں نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انس سرور کی کامیابی، ترقی اور نئی ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انس سرور کی برطانوی حکومت میں اہم ذمہ داری پر تقرری پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاکستانی پس منظر رکھنے والی شخصیات کا عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنا پاکستان کے مثبت تشخص اور بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کی صلاحیتوں کا عملی اعتراف ہے۔یو اے ای کے صحافیوں نے چوہدری محمد سرور کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانیہ میں طویل سیاسی سفر اور اہم سرکاری ذمہ داریوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ اپنے تعلق، شناخت اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ برقرار رکھا، جو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔
صحافتی رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ انس سرور اپنے نئے منصب کے ذریعے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی تعاون، کاروبار، سائنسی تحقیق، جدت، تجارت اور عوامی روابط کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی چاہتی ہے کہ پاکستان، برطانیہ اور یو اے ای کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں اور انس سرور ان تینوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کے فروغ کے لیے ایک مضبوط پل کا کردار ادا کریں۔
انہوں نے انس سرور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی پاکستان، برطانیہ اور عالمی پاکستانی برادری کے لیے باعثِ اعزاز اور فخر ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر متعارف

 گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دیتے ہوئے یوٹیوب کے لیے ایک

Read More

گوگل نے اپنے نئے ایپ آئیکونز متعارف کرا دیے

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے نئے، ری ڈیزائن کیے گئے اور کچھ حد تک منفرد نظر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.