کیلیفورنیا میں امریکا کا جدید ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکا کا جدید ایف-35 بی لائٹننگ II لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے محفوظ رہنے میں کامیاب ہوگیا۔

امریکی میرین ائیرکرافٹ گروپ 11 کے مطابق ایک نشست والا ایف-35 بی لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے میرین کور ائیر اسٹیشن پر رن وے تک پہنچنے سے قبل حادثے کا شکار ہوگیا۔

امریکی فوج کے مطابق پائلٹ نے بروقت طیارے سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث اس کی جان بچ گئی۔ اسے معمولی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کے بعد فائر فائٹرز نے طیارے کے ملبے اور اطراف میں لگی گھاس کی آگ پر قابو پالیا جبکہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ امریکی فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ ایف-35 بی لائٹننگ II دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے جو مختصر فاصلے سے اڑان بھرنے اور عمودی انداز میں لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طیارے کی مالیت تقریباً 102 ملین امریکی ڈالر ہے اور اسے امریکی میرین کور، برطانیہ اور اٹلی کی فضائی افواج استعمال کرتی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی میں جانوروں کی تعداد سوالاکھ،معرکہ حق کا جشن بھی منایا

شوبز ستاروں کی پرفارمنس نے مویشی منڈی کی رونقیں بڑھادیں،محفل کو زعفران بنا دیامعروف مذہبی

Read More

کراچی: 50 سے زائد اراکین پر مشتمل اعلیٰ سطح کے چینی تجارتی وفد کا فیڈریشن ہاؤس، کراچی کا دورہ: ایف پی سی سی آئی

چائنہ میں پاکستان کے ایمبیسیڈر، جناب خلیل ہاشمی، چائنہ کے تجارتی وفد کے ہمراہ تشریف

Read More

TECHNOLOGY

روبوٹس کے لیے اجرت طے کرنے کی تجویز، آخر یہ معاملہ کیا ہے؟

ایک ٹیکنالوجی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بڑھتے

Read More

واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.