قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا

 پاکستان کو قطر سے ایل این جی کا نیا کارگو مل گیا جس سے توانائی تحفظ کو تقویت ملنے کا امکان ہے۔

توانائی کی سلامتی کے لیے ایک بڑے ریلیف کے طور پر پاکستان نے قطر انرجی سے ایک اور طویل مدتی ایل این جی کارگو حاصل کر لیا ہے، جس کا جہاز آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کرتے ہوئے آج پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے والا ہے، یہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔

قطر انرجی کے ساتھ حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) طویل مدتی معاہدے کے تحت فراہم کیے جانے والے اس کارگو کی قیمت برینٹ کروڈ کا 13.37 فیصد طے کی گئی ہے، جو سپاٹ مارکیٹ کے کارگو کے مقابلے میں نمایاں طور پر سستا ہے۔

سپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتیں 22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے تجاوز کر چکی ہیں، اور اگر پاکستان تازہ اسپاٹ بولیاں طلب کرتا تو تخمینہ ہے کہ یہ قیمتیں 23.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی تجاوز کر جاتیں۔

سینئر حکام کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے حکام نے خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود پہلے سے لوڈ کیے گئے ایل این جی کارگو کو آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزارنے کے لیے کوششوں کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت سے دنیا کو لاحق بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بد نیتی پر مبنی

Read More

چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل

پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.