سابق بس ڈرائیور کے گھر چھاپہ، ساڑھے 5 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں پولیس کی کارروائی کے دوران ایک سابق بس ڈرائیور کے گھر سے بڑی مقدار میں نقد رقم، سونے کی اینٹیں اور کرنسی گننے والی مشینیں برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے بعد معاملہ سیاسی رنگ اختیار کر گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی رات دیر گئے شروع ہونے والی کارروائی بدھ کی شام تک جاری رہی، جہاں ایک بظاہر عام نظر آنے والی 2 منزلہ عمارت اچانک توجہ کا مرکز بن گئی۔

پولیس کے مطابق ضلع بیربھوم کے علاقے محمد بازار میں منار مونڈل نامی شخص کے گھر چھاپے کے دوران اب تک 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم اور 15 کلو سونا برآمد کیا گیا ہے، جبکہ رقم کی گنتی کا عمل جاری تھا۔

منار مونڈل، پتھر کے کاروبار سے وابستہ بتایا جاتا ہے اور وہ تُلو مونڈل کا رشتہ دار ہے، جو پتھر کا بڑا تاجر اور سابق ترنمول کانگریس رہنما انوبرتا مونڈل کا قریبی ساتھی رہ چکا ہے۔ انوبرتا مونڈل کے قریبی حلقوں کے مطابق تُلو مونڈل رواں ماہ کے آغاز میں رتبرتا بینرجی کی قیادت میں قائم باغی گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق منار مونڈل کئی پتھر کی کانوں اور کرشنگ یونٹس سے بھی منسلک ہے، جن کی ملکیت تُلو مونڈل سے وابستہ بتائی جاتی ہے۔

چھاپے کے دوران پولیس کے متعدد اعلیٰ افسران بڑی نفری کے ساتھ موقع پر موجود رہے، تاہم حکام نے ابھی تک باضابطہ طور پر یہ نہیں بتایا کہ کارروائی کس بنیاد پر کی گئی اور آیا اس کا تعلق مبینہ غیر قانونی مالی معاملات یا کسی اور جرم سے ہے۔

بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سُویندو ادھیکاری نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی حکومت بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور اس حوالے سے ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر محمد بازار تھانے کی حدود میں مبینہ غیر قانونی ریت مافیا کے ٹھکانے پر بڑی کارروائی کی

ادھیکاری نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران غیر قانونی ذرائع سے جمع کی گئی بڑی دولت سامنے آئی، جس میں اب تک 5 کروڑ 50 لاکھ روپے نقد اور 15 کلو سونا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کو لوٹ کر دولت جمع کرنے والے اور سابق حکمران جماعت کے بااثر افراد سے روابط رکھنے والے کسی شخص کو نہیں بخشا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منار مونڈل ماضی میں ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کا ملازم تھا اور بس ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، بعد ازاں اس نے پتھر کے کاروبار میں قدم رکھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس نے اتنی بڑی رقم کیسے جمع کی اور اس کی آمدنی کے ذرائع کیا تھے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

2024 کی شاہانہ شادی بھی دوبارہ زیرِ بحث

چھاپے کے بعد تُلو مونڈل کی بیٹی کی 2024 میں ہونے والی شاندار شادی بھی ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیربھوم کے علاقے سوری میں منعقد ہونے والی اس شادی پر تقریباً 100 کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے گئے تھے، جس میں بنگالی اور بالی ووڈ فلمی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

مہمانوں کی فہرست میں اداکار انکوش ہازرا، درشنا بینک، ارباز خان اور زرین خان سمیت کئی معروف شخصیات شامل تھیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ

Read More

TECHNOLOGY

ایلون مسک کی ‘اسپیس ایکس’ کا پاکستانی نژاد انٹرپرینیور کی کمپنی سے 60 ارب ڈالر کا معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمپیوٹر کوڈ لکھنے والی کمپنی ”کرسر“ نے ایک بڑی پیش رفت

Read More

ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.