کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح آج (28 جولائی) 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ 29 جولائی تک مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، جن میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری، باہمی شراکت داری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا جائے گا۔

بیان کے مطابق ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی مجموعی صورتحال، عالمی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اپنے قیام کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو ہوگی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی روابط کو وسعت دینے اور مشترکہ مفادات پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے دونوں ممالک کے عزم کا مظہر ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 18 جولائی کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلی فون پر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام، امن کے فروغ اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مصالحتی کردار کو سراہا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.