ایران نے ثالثوں کے ذریعے ملنے والی امریکی تجاویز مسترد کر دیں

ایران نے ثالثوں کے ذریعے پیش کی جانے والی امریکا کی نئی تجاویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے نائب وزیر برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں شروع ہونے والے ان مذاکرات میں امریکی وفد کی جانب سے ایسے مطالبات پیش کیے گئے تھے جنہیں تسلیم کرنا ایران کے لیے ممکن نہیں تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، کاظم غریب آبادی نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکا نے بات چیت کے دوران شرط عائد کی تھی کہ اگر ان کا منصوبہ قبول نہ کیا گیا تو مذاکرات کو ناکام تصور کیا جائے گا اور امریکی وفد واپس چلا جائے گا۔

اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ”ایرانی وفد کی جانب سے بات چیت جاری رکھنے کے لیے کوئی منت یا اصرار نہیں کیا گیا، جو کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی باوقار سفارت کاری کے اصول کی بہترین مثال ہے“۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر سفارتی راستے پر گامزن ہے۔

آبنائے ہرمز کی صورتحال اور عمان میں ہونے والی ثانوی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ دو ہفتے قبل امریکی اقدامات کے جواب میں بحری راستے کی دوبارہ ناکہ بندی کے بعد عمان میں بھی گفتگو ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مخالف فریق کی خواہش تھی کہ عمان مذاکرات کے حتمی نتیجے تک تجارتی جہازوں کے لیے جنوبی بحری راہداری کو کھلا رکھا جائے، لیکن ایران نے اس کی تجویز کو بھی رد کر دیا۔

کاظم غریب آبادی نے ایران کے سخت موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے واضح طور پر بیان کر دیا ہے کہ مذاکرات کے نتائج چاہے کچھ بھی ہوں، جنگ کے آغاز سے ہی ایران کی بنیادی پالیسی طے شدہ ہے اور اس قسم کی تجاویز ناقابلِ قبول ہیں“۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی مکمل اور سخت ناکہ بندی کی پالیسی بدستور جاری رہے گی، اور ایران اپنے فیصلوں پر مکمل طور پر قائم ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ایس پی کی رجسٹریشن ختم

  پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا

Read More

وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.