ایپل کے نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آخری مرحلے میں داخل

ایپل نے اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن جاری کر دیے ہیں، جن میں آئی پیڈ او ایس 26.6، واچ او ایس 26.6، ٹی وی او ایس 26.6، میک او ایس 26.6 اور دیگر اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ یہ ورژن عام طور پر عوامی ریلیز سے قبل آخری مرحلہ تصور کیے جاتے ہیں۔ 

کمپنی کے مطابق آر سی ورژن وہی سافٹ ویئر بلڈ ہوتے ہیں جو کامیاب جانچ کے بعد صارفین کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔ تاہم، اگر آخری لمحات میں کسی خرابی کا پتہ چل جائے تو ایپل نظرثانی شدہ آر سی ورژن بھی جاری کر سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی او ایس 26.6 اور دیگر ’او ایس 26‘ اپ ڈیٹس میں اس بار نمایاں نئے فیچرز شامل نہیں کیے گئے بلکہ زیادہ تر توجہ کارکردگی، استحکام اور اندرونی بہتریوں پر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایپل کی اگلی بڑی سافٹ ویئر اپ ڈیٹس، جن میں آئی او ایس 27، آئی پیڈ او ایس 27 اور میک او ایس گولڈن گیٹ شامل ہیں، رواں سال کے آخری سہ ماہی میں متعارف کرائی جائیں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غیر متوقع مسئلہ سامنے نہ آیا تو او ایس 26.6 سیریز کی اپ ڈیٹس آئندہ ایک ہفتے کے اندر تمام صارفین کے لیے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، پولیو مہم کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

شہر قائد میں 2 تا 8 فروری 2026 جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے

Read More

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

TECHNOLOGY

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.