شارجہ میں “پراؤ ڈ آف یو اے ای” فخورین با لاما رات کا انعقاد

شارجہ میں سافٹ امیج پاکستان اور خان جی گروپ آف ریسٹورنٹس کی جانب سے “پراؤ ڈ آف یو اے ای” فخورین با لاما رات کا انعقاد کیا گیا جس میں
پاکستانی بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات، پاکستان قونصلیٹ دبئی سے عمران خٹک، سوشل میڈیا انفلوینسرز ، انجینئر جاوید،احسان الہی، عدنان سرفراز،انجینئر فرحان، انجینئر دانش حسین فراز صدیقی،محمد تاج، رضوان کھوکھر، طارق ندیم،حسین وارثی ،خواتین و فیملیز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور یو اے ای کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
تقریب کا آغاز حمد کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا۔اس موقع پر اماراتی سینئر آرٹسٹ ایکسی لینسی عبداللہ جافلی نے پاکستانیوں کے پیار کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔


صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدی،صدر سافٹ امیج پاکستان ملک اسلم،سی ای او خان جی گروپ آف ریسٹورنٹس شکیل احمد اور صدر پی پی پی گلف میاں منیر ہانس نے اپنے خطاب میں یو اے ای کے حکمرانوں امارات کی عوام وشیوخ الامارات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم صدق دل سے دعا کرتے ہیں کہ یہ سرزمین ہمیشہ امن کا گہوارہ بنی رہے اس ملک کی قیادت سلامت رہے اور یوں ہی اس ملک کی ترقی و خوشحالی کاسفر جاری و ساری رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد ہر حال میں امارات اور ان کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں ہمارا جینا مرنا یو اے ای کے ساتھ ہے۔
اس موقع پر امارات میں مقیم شوقیہ گلوکاروں نے ماضی کے یادگار گیت سنائے اور خوب داد پائی۔ پاکستانی سنگر عینی زیدی نے صوفیانہ کلام اور ملی نغمے گا کر حاضرین کے دل موہ لئے۔
آخر میں سافٹ امیج پاکستان اور خان جی گروپ آف ریسٹورنٹس کی جانب سے فنکاروں کو اعزازی شیلڈ و تحائف سے نوازا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری، کامران ٹیسوری کا فون، مبارکباد

صدرِ مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48

Read More

گل پلازہ متاثرین کے لیے ایکسپو سینٹر میں بازار قائم، عید تک دکانیں بحال ہو جائیں گی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے ایکسپو سینٹر

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا اے آئی ٹول متعارف کرا دیا

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا اے آئی ٹول متعارف

Read More

اوپن اے آئی بچوں کی خفیہ فنڈنگ کے الزام کی زد میں

اوپن اے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بچوں کی حفاظت سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.