پیٹرول پمپس مالکان کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا کا اعلان

آل پاکستان پیٹرول پمپس مالکان نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں کل رات 12 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

پیٹرول پمپس مالکان کے رہنماؤں نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر طے ہونی چاہییں، روزانہ قیمتوں کا تعین درست طریقہ کار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ بنیادوں پر قیمتوں میں تبدیلی سے پیٹرول پمپ ڈیلرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پیٹرول پمپس مالکان کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، پمپس بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنا منافع مارجن بڑھوانے کے لیے ملک بھر میں 22 جولائی سے پیڑول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے حکومت سے پیڑولیم مارجن 6 فیصد سے بڑھا کر 11 فیصد کرنے اور اس حوالے سے جلد تحریری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین عبداسمیع خان کا کہنا تھا کہ اسمگل شدہ ایرانی پیڑول و ڈیزل کی ترسیل کی وجہ سے ڈیلرز کی سیل 30 فیصد تک گر گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور دیگر یوٹیلیٹیز کی وجہ سے مالی اخراجات بڑھ گئے ہیں اور آمدنی ختم ہوگئی ہے لیکن حکومت ڈیلرز کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چودھری عرفان الٰہی، صدر لاہور چودھری نعمان مجید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کا پرافٹ مارجن حکومتی وعدے کے مطابق بڑھایا جائے۔

چودھری عرفان الٰہی نے کہا کہ اسمگل شدہ ڈیزل اور پیڑول سے پمپ مالکان متاثر ہو رہے ہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہفتہ 22 جولائی کو لاہور سمیت ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں 12 ہزار پیٹرول پمپس ہیں جن میں سے 10 ہزار پمپس ان کی ایسوسی ایشن کے ممبر ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027

Read More

کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار

Read More

TECHNOLOGY

فیفا ورلڈ کپ 2026:  میٹا نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

میٹا نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور تھریڈز

Read More

اوپن اے آئی ٹوکنز کی قیمتیں کم کرے گا؟ اے آئی مارکیٹ میں ہلچل

اوپن اے آئی مبینہ طور پر اپنی اے آئی سروسز کے استعمال پر وصول کیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.