ایف پی سی سی آئی پر ویزا فروخت سے متعلق الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل نے 21 جولائی 2026 کو …………….. شائع ہونے والی اس خبر کو دوٹوک، غیر مبہم اور سخت الفاظ میں مسترد کر دیا ہے، جس میں ایک تجارتی وفد کی آڑ میں ویزا فروخت کرنے اور انسانی اسمگلنگ میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک کی اعلیٰ ترین تجارتی تنظیم ایف پی سی سی آئی نے ان الزامات کو من گھڑت، بدنیتی پر مبنی اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش قرار دیتے ہوئے اس بے بنیاد خبر کی شدید مذمت کی ہے۔سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی نے کہا ہے کہ مذکورہ خبر سراسر جھوٹی، حقائق کے منافی اور مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہمیشہ اعلیٰ ترین دیانت داری، شفافیت اور قانون کی مکمل پاسداری کے اصولوں کے تحت اپنے امور انجام دیتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایف پی سی سی آئی کا مبینہ ویزا اسکینڈل، رقم کی وصولی، انسانی اسمگلنگ یا کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان کی ممتاز ترین تجارتی تنظیم کے خلاف اس مذموم کردار کشی کی مہم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی بین الاقوامی تجارتی وفود کی نامزدگی، جانچ پڑتال اور تصدیق کے لیے سخت، شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار پر عمل کرتی ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ اعلی صحافتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل اس کی مکمل تصدیق اور چھان بین کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایف پی سی سی ائی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے حقائق کے برعکس خبریں پھیلانے والوں کے خلاف ادارہ پیکا ایکٹ اور دیگر ملکی قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی ائی نے واضح کیا کہ ایف پی سی سی آئی نے حال میں خواتین کے کسی بھی وفد کے لیے نہ تو کسی ویزا کی سفارش کی اور نہ ہی ایف پی سی سی آئی کی درخواست پر کوئی ویزے جاری کیے گیے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی پالیسی کے مطابق تمام ویزا سفارشات صرف ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کراچی سے سیکرٹری جنرل کے دستخطوں سے جاری کی جاتی ہیں جن پر حفاظتی اقدامات کے طور پرخصوصی طور پر ابھری ہوئی مہر کے ساتھ ساتھ کیو آر کوڈ بھی موجود ہوتا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کا یہ نظام 2023 سے ملک میں موجود تمام سفارت خانوں اور قونصلیٹ جنرلز کے دفاتر کے ساتھ نافذ العمل ہے۔ چونکہ ایف پی سی سی آئی نے اس نوعیت کی کوئی سفارش جاری ہی نہیں کی، اس لیے یہ من گھڑت الزام کے دو درجن ویزے بھاری رقوم کے عوض جاری کروائے گئے اور بعد ازاں ان کے مسترد ہونے اور تحقیقات شروع ہونے کے الزامات بھی مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔سیکرٹری جنرل ایف پی سی سی ائی نے مزید وضاحت کی کہ ملک میں 300 سے زائد تجارتی تنظیمیں موجود ہیں جن میں 31 ویمن چیمبرز آف کامرس بھی شامل ہیں۔ یہ تمام تجارتی تنظیمیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز حکومت پاکستان سے باقاعدہ لائسنس یافتہ اور آزاد ادارے ہیں جو خودمختار حیثیت میں اپنے معاملات چلاتے ہیں، لہٰذا ایف پی سی سی آئی اپنی ملحقہ تجارتی تنظیموں کے اچھے یا برے معاملات کی قطعاً ذمہ دار نہیں ہے۔ سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی ائی پر ان بوگس الزامات کے حوالے سے حکومت کے کسی بھی ادارے کی جانب سے ایف پی سی سی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا نہ ہی کسی قسم کی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی ایف پی سی سی آئی نے حکومت کی کسی اعلی شخصیت سے کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی حکومت کو داخلی انکوائری کی کوئی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے اس دعوے کو بھی سختی سے مسترد کیا کہ مذکورہ اخبار کے نمائندے نے جھوٹی خبر شائع کرنے سے قبل کسی وضاحت یا مؤقف جاننے کے لیے ایف پی سی سی آئی کے کسی بھی عہدیدار سے رابطہ کیا تھا۔ سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی نے مطالبہ کیا کہ بدنیتی پر مبنی اس خبر کی فوری اور غیر مشروط تصحیح شائع کی جائے اور ایف پی سی سی آئی کا باضابطہ تردیدی بیان نمایاں انداز میں شائع کیا جائے کیونکہ ایف پی سی سی آئی اس خبر کے مندرجات سے مکمل طور پر لاتعلق ہے اور ان الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے آزاد کشمیر کا معاملہ پیچیدہ ہورہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران

Read More

کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

Read More

TECHNOLOGY

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.