شارجہ میں اسٹریٹ ڈیلائٹس ریسٹورنٹ کا افتتاح آمدن کا دو فیصد انسانی خدمت کے لیے دینے کا عزم

دبئی, شارجہ میں اسٹریٹ ڈیلائٹس ریسٹورنٹ کا افتتاح آمدن کا دو فیصد انسانی خدمت کے لیے دینے کا عزم.مويلح میں نیاریسٹورنٹ معیاری فاسٹ فوڈ کو بچوں کے تحفظ سے متعلق فلاحی کوششوں کی مستقل حمایت سے جوڑتا ہے. شارجہ مقامی فاسٹ فوڈ برانڈ اسٹریٹ ڈیلائٹس نے شارجہ کے علاقے المویلہ میں افتتاح فائر اسٹیشن روڈ پر اپنے دروازے کھول دیے۔ اسٹریٹ ڈیلائٹس ریسٹورنٹ کا افتتاح پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے کیا, جس میں ریسٹورنٹ کے مالکان علی تنویر، ہادیہ مسعود، مسعود احمد، حمید خان. فیصل تنویر. میاں مجاہد شاہ. کاشف پطرس,اور فراز احمد صدیقی کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی.افتتاحی فیتہ مہمان خصوصی خالد حسین چوہدری نے ریسٹورنٹ کے مالکان، سٹاف اور مہمانوں کے ساتھ مل کر کاٹا-

ریسٹورنٹ مانوس اور پسندیدہ کھانوں پر مشتمل مینو کے ساتھ انسانی فلاح و بہبود میں حصہ ڈالنے کا مستقل عزم بھی لے کر آیا ہے۔اپنے کاروباری ماڈل کے تحت ریسٹورنٹ نے اپنی آمدن کے دو فیصد کے برابر رقم خالد بن سلطان القاسمى بيومینیٹیرین فاؤنڈیشن کو دینے کا عہد کیا ہے۔ شارجہ میں قائم یہ عالمی ادارہ بچوں کو استحصال سے بچانے، ان کے حقوق کے تحفظ اور زیاده محفوظ مستقبل کی فراہمی کے لیے کام کرتا ہے۔اسٹریٹ ڈیلائٹس کے بانی علی تنویر نے کہا کہ اس عزم کا مقصد سماجی ذمہ داری کو ریسٹورنٹ کی روزمرہ سرگرمیوں کا مستقل حصہ بنانا ہے، نہ کہ اسے افتتاح تک محدود ایک وقتی مہم رکھنا۔انہوں نے کہا “اسٹریٹ ڈیلائٹس کا آغاز ایک سادہ یقین سے ہوا کہ محلے کا ایک ریسٹورنٹ لوگوں کو ایسا کھانا پیش کر سکتا ہے جس سے وہ حقیقی طور پر لطف اندوز ہوں اور ساتھ ہی ایک بڑے انسانی مقصد میں بھی حصہ ڈال سکے۔ ہماری آمدن کا دو فیصد دینے کا عزم ہمارے کام کرنے کے طریقے کا مستقل حصہ رہے گا، تاکہ ہر آرڈر بچوں کے لیے کی جانے والی انسانی خدمات میں ایک چھوٹا سا حصہ ڈال سکے۔“ریسٹورنٹ کے مینو میں سمیش برگر، کرسپی اور اسپائسی چکن برگر تازه تیار کی جانے والی پیزا ، لونڈ فرانز، ریپس اور چکن ٹینڈرز کے علاوہ موہیٹو اور ملک شیک بھی شامل ہیں۔ اسٹریٹ ڈیلائٹس کے مطابق اس تصور کی بنیاد اعلی معیار کے اجزاء تیاری میں یکسانیت اور ایسی قیمتوں پر رکھی گئی ہے جو وسیع تر کمیونٹی کی دسترس میں رہیں۔افتتاحی تقریب میں شریک مہمانوں کو مفت چکھنے کے لیے چھوٹے حصے پیش کیے گئے، جن میں دو لقموں کے منی برگر، پیزا سلائسز، فرائز اور موہیٹو کے چھوٹے نمونے شامل تھے۔ یوں مہمانوں کو مینو کی متعدد اشیا آزمانے کا موقع ملا۔على تنویر نے کہا کہ شارجہ میں اس تصور کے آغاز کا فیصلہ ایک ذمہ دار مقامی اور کمیونٹی سے مضبوط تعلق رکھنے والا برانڈ قائم کرنے کی ٹیم کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا: “ہمارے لیے کامیابی کا پیمانہ صرف فروخت ہونے والے کھانوں کی تعداد نہیں ہوگا بلکہ وہ اعتماد بھی ہوگا جو ہم حاصل کریں گے اور وہ مثبت کردار بھی جو ہم ادا کر سکیں گے۔“

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون منعقد

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار

Read More

کوڈنگ کرنے والے نیا کیریئر ڈھونڈ لیں‘، اے آئی انقلاب کے بعد وارننگ جاری

ٹیک کمپنیوں میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث ملازمین کی نوکریاں ختم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.