فیفا ورلڈ کپ 2026: میڈونا سے شکیرا تک، وہ 10 یادگار لمحات جنہوں نے دنیا بھر کی توجہ سمیٹ لی

ورلڈ کپ 2026 میں شاندار گول، جذباتی لمحات اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے لیکن اس ٹورنامنٹ نے تفریح اور موسیقی کے اعتبار سے بھی دنیا بھر کے شائقین کو حیران کر دیا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ کے پہلے فائنل ہاف ٹائم شو میں صرف 11 منٹ کے اندر میڈونا، شکیرا، بی ٹی ایس، جسٹن بیبر، برنا بوائے، کولڈ پلے، دی مپیٹس، برازیل کے دو لیجنڈ فٹبالرز، ٹام کروز، پوسٹ میلون، آئی شو اسپیڈ اور کئی وائرل پرفارمنسز کو یکجا کیا گیا۔ یوں محسوس ہوا جیسے فٹبال میچ کے ساتھ ساتھ ایک عالمی میوزک فیسٹیول بھی جاری ہو

ہاف ٹائم شو کا آغاز پاپ اسٹار میڈونا کی منفرد انٹری سے ہوا جہاں برازیل کے لیجنڈ فٹبالرز رونالڈو اور رونالڈینیو انہیں ڈون بگی میں اسٹیڈیم کے اندر لائے۔ اس کے بعد میڈونا نے اپنے مقبول گانے “Music” کا خصوصی ورژن پیش کیا۔

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے اکوسٹک انداز میں “Everything Hallelujah” پیش کیا تاہم ان کی نسبتاً پرسکون پرفارمنس نے شو کی رفتار اچانک سست کر دی اور یہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔

کولمبیا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے نائجیریا کے گلوکار برنا بوائے کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آفیشل گانا “Dai Dai” پیش کیا جبکہ یوگنڈا کے معروف ڈانس گروپ گھیٹو کڈز نے اپنی شاندار رقص پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے۔

جنوبی کوریا کے مقبول میوزک گروپ بی ٹی ایس نے اپنے عالمی ہٹ گانے “Dynamite” کی پرفارمنس سے اسٹیڈیم کا ماحول گرما دیا جبکہ مشہور یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ نے فائنل سے قبل اپنے ورلڈ کپ گانے “Champions” کے ذریعے افتتاحی تقریب میں جوش بھر دیا۔

تقریب میں دی مپیٹس نے آرکسٹرا کے ساتھ مل کر “Seven Nation Army” پیش کیا، جسے شائقین نے خوب سراہا جبکہ ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے فائنل سے قبل اسٹیڈیم میں موجود شائقین سے خطاب کرتے ہوئے اسپین اور ارجنٹینا کی ٹیموں کا تعارف کرایا۔

اختتامی تقریب میں امریکی گلوکار پوسٹ میلون نے اپنا نیا گانا “Chrome Heartbreaker” متعارف کرایا اور بعد ازاں سوے لی کے ساتھ اپنا مشہور گانا “Sunflower” بھی پیش کیا۔

اس کے علاوہ جینیفر ہڈسن، روبی ولیمز، نکول شیرزنگر، لورا پاؤسینی اور ماریا بیسیرا سمیت متعدد عالمی فنکار بھی تقریب کا حصہ بنے۔

رنگا رنگ پرفارمنسز، عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کی شرکت اور جدید اسٹیج پروڈکشن نے ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کو محض ایک فٹبال میچ نہیں بلکہ ایک عالمی تفریحی شو میں تبدیل کر دیا جس کے مناظر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.