85 پاکستانی طلبا کے لیے فل برائٹ اسکالرشپس، امریکا نے طلبا ویزوں کی شرائط بھی سخت کر دیں

امریکا نے رواں سال 85 پاکستانی طلبا اور محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس فراہم کر دی ہیں، جن کے تحت وہ امریکی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے غیر ملکی طلبا کے ویزوں میں توسیع کے قواعد سخت کرتے ہوئے نئی مدتِ قیام اور وفاقی منظوری کی شرط عائد کر دی ہے۔

امریکا نے 85 پاکستانی طلبا اور محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس فراہم کر دی ہیں۔ یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان (یو ایس ای ایف پی) کے مطابق اس سال 71 طلبا کو ماسٹرز، 14 کو پی ایچ ڈی جبکہ 6 افراد کو فل برائٹ فارن لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ (ایف ایل ٹی اے) فیلوشپ دی گئی ہے۔

ان وظائف کے تحت پاکستانی طلبا مختلف امریکی جامعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کریں گے۔ فل برائٹ پروگرام امریکا اور پاکستان کی حکومتوں کے مشترکہ تعاون سے جاری ہے، جبکہ 2005 سے اب تک 3 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا اس پروگرام کے ذریعے وظائف حاصل کر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا کے ویزوں میں توسیع کے لیے نئے اور سخت قواعد نافذ کر دیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلی سلامتی نے حتمی ضابطہ جاری کرتے ہوئے ’مدتِ قیام‘  سے متعلق قانونی سقم ختم کر دیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی طلبا، تبادلہ پروگرام کے شرکا اور بعض غیر ملکی صحافی بغیر مقررہ مدت کے امریکا میں قیام کر سکتے تھے۔

نئے ضابطے کے مطابق ایف (F)، جے (J) اور آئی (I) ویزا رکھنے والے افراد کے لیے امریکا میں قیام کی ایک مقررہ مدت ہوگی۔ ایف اور جے ویزا کی زیادہ سے زیادہ مدت 4 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس میں توسیع اب لازمی وفاقی منظوری سے مشروط ہوگی۔

محکمہ خارجہ کے مطابق ویزا میں توسیع کے خواہشمند درخواست گزاروں کو بائیومیٹرک تصدیق، پس منظر کی جانچ پڑتال اور ممکنہ دھوکہ دہی کی چھان بین کے مراحل سے بھی گزرنا ہوگا۔

مزید برآں ایف-1 ویزا رکھنے والے طلبا کے لیے تعلیم مکمل ہونے کے بعد امریکا چھوڑنے کی رعایتی مدت بھی 60 روز سے کم کر کے 30 روز کر دی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.