بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری؛ مزید 8 دہشت گرد ہلاک، تعداد 117 ہوگئی

بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری ہے جس میں مزید 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا، 5 روز میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 117 ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ میں فتنۃ الخوارج کے خلاف علاقے میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 8 خارجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے، جس کےبعد آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 79 ہو گئی ہے۔

فورسز آپریشن

بلوچستان میں آپریشن شعبان

فورسز کے مشترکہ آپریشن میں دہشتگردوں کیخلاف کامیابی

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ ‘آپریشن شعبان’ کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں مزید 8 خوارجی ہلاک ہو گئے، جس کے بعد اب تک ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 117 تک پہنچ گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر117 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن شعبان پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ​پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں مزید خوارجیوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے ​دہشت گردوں کے خلاف مؤثر زمینی اور فضائی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ ​وطنِ عزیز سے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ ​بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن رہے ہیں۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اب تک 117 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری فورسز انتہائی متحرک، پروفیشنل اور الرٹ ہیں۔ بلوچستان کی دھرتی پر خون بہانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

بہادرآباد مرکز تصادم ملوث ایم کیو ایم کے 200 کارکنان کی فہرستیں تیار، دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار

ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار ہے، ایک گروپ عارضی مرکز پر موجود رہا

Read More

’’میر رضا نے خودکشی نہیں کی، اسے 4 گولیاں لگی ہیں‘‘

کراچی:  گورنر سندھ  نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کا اے آئی ایجنٹ سیکیورٹی توڑنے کے لیے خود ساختہ جعلی شناختیں بنانے لگا

برطانیہ کے اے آئی سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اوپن اے آئی

Read More

کیموتھراپی کے بعد کینسر کی واپسی کا ایک نیا راز بے نقاب

امریکا کے وائیسٹار انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزمرہ خوراک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.