شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

انجینئرز نے شہد کی مکھیوں کے چھتے (ہنی کومب) کی منفرد ساخت سے متاثر ہو کر سولر پینلز کا ایک جدید ڈیزائن تیار کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شمسی توانائی کے شعبے کی ایک بڑی تکنیکی خامی کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی سولر پینلز اس وقت بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں جب سورج کی روشنی براہِ راست ان پر پڑتی ہے تاہم جیسے ہی سورج کا زاویہ تبدیل ہوتا ہے روشنی کا ایک بڑا حصہ پینل سے منعکس ہو کر ضائع ہو جاتا ہے جس سے بجلی کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔

اس مسئلے کے حل کے لیے انجینئرز نے شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر ہو کر ایک تھری ڈی مقعر (3D Concave) ڈیزائن تیار کیا ہے جس میں پینل کی اندرونی ساخت اس انداز سے بنائی گئی ہے کہ منعکس ہونے والی روشنی دوبارہ اندر ہی واپس آ کر جذب ہو جاتی ہے۔ اس طریقہ کار کو “اینہانسڈ لائٹ ریکیپچر” (Enhanced Light Recapture) کا نام دیا گیا ہے جس سے سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ توانائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

محققین کے مطابق نئے ڈیزائن نے تجربات کے دوران روایتی فلیٹ سولر پینلز کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 142.3 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا۔ براہِ راست سورج کی روشنی میں بجلی کی پیداوار 36.4 فیصد جبکہ 60 ڈگری زاویے پر جہاں عام سولر پینلز کی کارکردگی نمایاں طور پر متاثر ہوتی ہے، 61.8 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کے چھتے کی جیومیٹری کم سے کم مواد میں زیادہ مضبوطی فراہم کرتی ہے، اسی تصور کو استعمال کرتے ہوئے پینل کی سطح میں باریک وادیاں نما ساختیں بنائی گئی ہیں جو روشنی کو باہر نکلنے کے بجائے اندر ہی گردش کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

چونکہ اس نئی ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والا میٹا میٹریل لچکدار ہے اس لیے اسے صرف گھروں کی چھتوں تک محدود رکھنے کے بجائے منحنی عمارتوں، الیکٹرک گاڑیوں اور ایرو اسپیس آلات میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ ٹیکنالوجی تجارتی سطح پر کامیاب ثابت ہوئی تو مہنگے سن ٹریکنگ سسٹمز کے بغیر بھی سولر پینلز کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا، مختلف شہروں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے، جہاں آج سے

Read More

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

TECHNOLOGY

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

مکہ مکرمہ کی مایہ ناز اور تاریخی درسگاہ ’ام القریٰ یونیورسٹی‘ کے کلچرل فرنٹ نے

Read More

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.