150 تولے سونا اور لاکھوں کی نقدی؛ کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں آٹھ مسلح ملزمان ایک بنگلے میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد کروڑوں روپے مالیت کا سونا، چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات گڈاپ سٹی کے علاقے رمضان لاسی گوٹھ میں پیش آئی، جہاں چار موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ مسلح ملزمان شہری دھرم داس کلپرانی کے بنگلے کے عقب سے داخل ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سب سے پہلے بنگلے کے چوکیدار کو قابو میں لیا اور اہل خانہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے بعد گھر کے اندر داخل ہوگئے۔

ملزمان نے گھر میں موجود خواتین، بچوں اور دیگر افراد کو یرغمال بنا لیا اور مزاحمت کرنے پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک ایک کمرے کی تفصیلی تلاشی لی اور گھر میں موجود قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان 150 تولہ سونا، بڑی مقدار میں چاندی اور 25 لاکھ روپے نقد لوٹ کر لے گئے، جبکہ مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کا سامان لوٹے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی شواہد اور دیگر پہلوؤں کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: ایک دہائی کے دوران عمارتیں گرنے کے درجنوں واقعات، 500 سے زائد عمارتیں اب بھی مخدوش

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں بدھ کو 6 منزلہ عمارت

Read More

ہر مثبت ترمیم کی حمایت کریں گے، صوبے آئین و قانون کے مطابق بنائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبے آئین اور

Read More

TECHNOLOGY

گھر میں وائی فائی سے لے کر موبائل کی اسٹوریج تک، ٹیکنالوجی کے 9 مسائل چند منٹ میں کیسے حل کریں؟

گھروں میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی زندگی کو آسان ضرور بناتی ہے لیکن بعض

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.