آبنائے ہرمز کھلی ہے یا بند؟ امریکا اور ایران کے متضاد بیانات سامنے آگئے

آبنائے ہرمز کی صورت حال پر ایران اور امریکا کے درمیان متضاد بیانات سامنے آئے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ تمام قانونی بحری جہازوں کے لیے کھلی ہے، جب کہ اس کے کچھ ہی دیر بعد ایران کی متعلقہ اتھارٹی نے اعلان کیا کہ موجودہ حالات میں آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت ممکن نہیں۔

اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور اس سے قانونی طور پر گزرنے والے تمام بحری جہازوں کی آمدورفت جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار اور تعینات ہیں کہ ایران کی جانب سے مبینہ دھمکیوں، ہراسانی، جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ اعلانات کے باوجود بحری جہازوں کی آزادانہ آمدورفت برقرار رہے۔

سینٹ کام نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول نہیں رکھتا اور بحری جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

اس سے قبل امریکی بحریہ کے زیر نگرانی کام کرنے والے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر (جے ایم آئی سی) نے بھی کہا تھا کہ عمان کے ساحل کے ساتھ واقع جنوبی بحری راستہ دونوں سمتوں میں بحری آمدورفت کے لیے کھلا ہے تاہم اس نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی خطرات کی سطح بدستور انتہائی سنگین ہے۔

ایرانی اتھارٹی کی امریکی دعوے کی تردید

دوسری جانب آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے نئے نظام کی نگرانی کرنے والی ایرانی اتھارٹی نے امریکی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اس اہم آبی گزرگاہ سے بحری جہازوں کا گزرنا ممکن نہیں۔

ایرانی اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ جیسے ہی خطے میں استحکام اور حالات معمول پر آئیں گے، بحری آمدورفت سے متعلق موصول ہونے والی تمام درخواستوں کا مقررہ طریقہ کار کے مطابق جائزہ لیا جائے گا اور ضروری اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک جانب امریکا اس اہم عالمی آبی گزرگاہ میں بحری ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہنے کا دعویٰ کر رہا ہے جب کہ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں وہاں سے جہازوں کی آمدورفت ممکن نہیں۔ اس طرح آبنائے ہرمز کی صورت حال پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان متضاد مؤقف برقرار ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے، اس صورت حال کے باعث عالمی بحری تجارت، توانائی کی ترسیل اور خطے کی سلامتی سے متعلق خدشات بدستور برقرار ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

بغیر بجلی چلنے والا نیا کولنگ سسٹم متعارف، ایئر کنڈیشنرز کا متبادل قرار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کی ایک ٹیم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.