ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے تباہی؛ سیلابی صورتحال کے بعد ہائی الرٹ

ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے جہاں گرمی کی شدت کم کر دی، وہیں کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ پنجاب میں متعدد شہر زیر آب آ گئے، جبکہ گلگت بلتستان میں بادل پھٹنے، گلیشیئر پگھلنے اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں شکر گڑھ، فاروق آباد، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، بھلوال، شرقپور شریف، فیروزوالا، اٹک، حسن ابدال، جہلم اور خانیوال میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جبکہ گلیاں، بازار اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

خانیوال میں بارش کے دوران متعدد بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ حسن ابدال میں طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر دیواریں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع دیامر اور گردونواح میں شدید بارش، بادل پھٹنے اور گلیشیئرز پگھلنے سے آنے والے سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلاب کے باعث متعدد رابطہ پل اور سڑکیں بہہ گئیں، جبکہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں مقامی افراد اور سیاح پھنس گئے۔

چلاس شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پینے کے پانی کی مرکزی پائپ لائنیں، بجلی کے کھمبے اور دیگر بنیادی ڈھانچہ بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گیا، جس کے باعث پانی اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا کے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے مختلف اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مانسہرہ اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ، جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں اچانک سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔

صوابی میں گزشتہ رات آنے والی آندھی اور تیز بارش سے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

موبائل سمز کی ملکیت ایک سال سے پہلے ختم نہیں ہوسکتی،

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.