امریکا نے حملے کرکے چند ماہ کی تمام سفارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا: ایران

ایران نے اپنی سرزمین پر امریکا کے تازہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے حالیہ حملوں نے چند ماہ کی تمام سفارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کے ضروری انتظامات میں کھلی مداخلت کی، جس سے ناصرف وہاں دوبارہ عدم تحفظ کی صورتحال پیدا ہوئی بلکہ بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی میں بھی خلل پڑا۔

یہ بھی کہا گیا کہ ہفتے کے روز مسقط میں ہونے والے مذاکرات کا محور آبنائے ہرمز کا انتظام تھا لیکن امریکا نے عمان پر دباؤ ڈال کر اس معاملے پر کسی نتیجے تک پہنچنے کا عمل روک دیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل اور ایرانی پارلیمان کے فیصلوں کے مطابق ان حملوں کا جواب دینے کی پابند ہیں، ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کو جواب کے بغیر نہیں چھوڑا جانا چاہئے۔

وزارت خارجہ کے آج صبح جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ وحشیانہ حملے نہ صرف اقوام متحدہ کے اصولوں، خصوصاً آرٹیکل 2 کی شق 4، کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا نے بعض خلیجی ممالک کی سرزمین اور تنصیبات کو ایران کے خلاف فوجی جارحیت کے لیے استعمال کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ان ملکوں کو امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی معاونت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پابندی کریں، ورنہ وہ ایرانی فوج کی دفاعی کارروائیوں کے لیے جائز اہداف ہوں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

نئے صوبوں کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

نئے صوبوں کے معاملے پر قائد (ن) لیگ نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ

Read More

مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کے قیام اور کراچی وفاق کے حوالے کرنے کی حمایت کر دی

مملک میں نئے صوبوں کے قیام، سندھ کی انتظامی تقسیم اور کراچی کو وفاقی انتظامی

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ٹولز کے ذریعے خفیہ معلومات چوری ہونے کا انکشاف، 3 ہوسٹنگ کمپنیاں سائبر حملوں کا نشانہ بن گئیں

مقبول مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز استعمال کرنے والے صارفین کی خفیہ معلومات کے غیر

Read More

اسٹار لنک کے مقابلے میں مکیش امبانی کا بڑا منصوبہ، ریلائنس 1,600 سیٹلائٹس پر مشتمل براڈبینڈ نیٹ ورک قائم کرے گی

بھارت کے ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز ایلون مسک کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.