کیا آپ کی نوکری خطرے میں ہے؟ اوپن اے آئی نے GPT-5.6 متعارف کرا دیا جو دفتری کام بھی کرے گا

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے نئے اے آئی ماڈل  چیٹ جی پی ٹی ورک نامی پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے جس کا مقصد دفتری امور، کوڈنگ، دستاویزات کی تیاری اور دیگر روزمرہ کاموں کو خودکار بنانا ہے۔GPT-5.6 اور

کمپنی کے مطابق GPT-5.6 تین مختلف ماڈلز Sol، Terra اور Luna پر مشتمل ہے، جنہیں کارکردگی، رفتار اور کم لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ فلیگ شپ ماڈل Sol پیچیدہ تجزیاتی اور پروگرامنگ کاموں کے لیے بنایا گیا ہے، جبکہ Terra روزمرہ استعمال اور Luna تیز رفتار اور کم لاگت والے آپریشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اوپن اے آئی نے ساتھ ہی ChatGPT Work بھی متعارف کرایا ہے جو صرف ایک چیٹ بوٹ نہیں بلکہ ایک ایسا اے آئی معاون ہے جو متعدد دفتری کام خود انجام دے سکتا ہے۔ یہ دستاویزات تیار کرنے، اسپریڈ شیٹس کا تجزیہ کرنے، کوڈ لکھنے، پریزنٹیشنز بنانے اور Slack، Gmail، Google Drive سمیت مختلف ورک پلیٹ فارمز کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم طویل اور متعدد مراحل پر مشتمل ورک فلو کو محدود انسانی نگرانی میں مکمل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس سے ملازمین کو مختلف ایپس کے درمیان بار بار منتقل ہونے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔

GPT-5.6 کی عوامی ریلیز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مقابلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ اوپن اے آئی کے حریف Anthropic اور Google بھی ایسے اے آئی سسٹمز پر کام کر رہے ہیں جو صارفین کی جانب سے پیچیدہ دفتری کام انجام دے سکیں۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت اب صرف سوالات کے جواب دینے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ مستقبل میں پریزنٹیشنز تیار کرنے، اسپریڈ شیٹس اپ ڈیٹ کرنے، کوڈ کا جائزہ لینے اور مکمل دفتری ورک فلو سنبھالنے جیسے کام بھی انجام دے سکے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کی چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار کون ہیں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اندرونی تنظیمی معاملات اور طاقت کی کشمکش

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا اب تک کا سب سے دلچسپ فیچر، صارفین سیلفی سے لاگ ان ہوسکیں گے

گوگل نے اپنے صارفین کے لیے چہرے کی شناخت پر مبنی ایک نئی تصدیقی سہولت

Read More

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل کا سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران معروف پلیٹ فارم پر سائبر حملہ

معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی مالک کمپنی ’اوپن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.