انویسٹ پاک: حکومتی بانڈز میں عام شہری سرمایہ کاری کیسے کر سکتے ہیں؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’انویسٹ پاک‘ کے نام سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اب عام صارفین بھی صرف پانچ ہزار روپے سے براہِ راست حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری طویل عرصے تک زیادہ تر بینکوں اور بڑے مالیاتی اداروں تک محدود سمجھی جاتی تھی تاہم اس منصوبے کے بعد عام شہریوں، نوجوانوں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو حکومتی سیکیورٹیز تک محفوظ، آسان اور مکمل طور پر ڈیجیٹل رسائی فراہم کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 6 جولائی کو کراچی میں ’انویسٹ پاک‘ پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے اسے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، شفاف اور مؤثر بنائے گا۔

آخر یہ پلیٹ فارم کیسے کام کرتا ہے، اس کے ذریعے کن حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے اور یہ نظام پہلے سے کس طرح مختلف ہے؟ ان سوالات کا جواب جاننے سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ حکومتی سیکیورٹیز یا بانڈز ہوتے کیا ہیں۔

حکومتی سیکیورٹیز کیا ہوتی ہیں؟

دنیا بھر میں حکومتوں کو اکثر اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹیکس آمدن سے زیادہ وسائل درکار ہوتے ہیں۔ ایسے میں حکومت صرف بیرونی قرض لینے یا نئی کرنسی چھاپنے کے بجائے مختلف سرمایہ کاروں سے بانڈز کے ذریعے قرض حاصل کرتی ہے۔

حکومتی سیکیورٹی دراصل ایک مالیاتی معاہدہ ہوتا ہے جس کے تحت حکومت سرمایہ کار سے ایک مقررہ مدت کے لیے رقم حاصل کرتی ہے اور اس کے بدلے یہ ضمانت دیتی ہے کہ وہ طے شدہ شرائط کے مطابق منافع ادا کرے گی اور مدت پوری ہونے پر اصل سرمایہ واپس کرے گی۔

سرمایہ کار کو منافع کس صورت میں ملے گا؟ اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ اس نے کس قسم کی سیکیورٹی خریدی ہے۔ بعض سیکیورٹیز پر مقررہ وقفوں سے منافع ادا کیا جاتا ہے جب کہ بعض میں منافع خریداری کی قیمت اور میعاد پوری ہونے پر وصول ہونے والی رقم کے فرق سے حاصل ہوتا ہے۔

چوں کہ ان سیکیورٹیز کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، اس لیے پاکستان میں اسے عمومی طور پر محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

صنعتی صارفین پر بھاری فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نئی "دو حصوں پر

Read More

برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

ملکی برآمدات میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل میپس میں نیا دلچسپ فیچر متعارف، پرانے مناظر اب موبائل پر دیکھنا ممکن

اگر آپ اسمارٹ فون پر گوگل میپس استعمال کرتے ہیں تو اب ایک نیا اور

Read More

آئی فون 18 سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی لیکس!

ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس کی ریلیز میں ابھی وقت ہے لیکن اس سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.