واٹس ایپ کے ذریعے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب، انکار پر دھمکیاں

کراچی: 

شہر قائد میں بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سولجر بازار پولیس نے کپڑے کے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے اور رقم نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق گارڈن ایسٹ کے رہائشی ہندو تاجر روشن مل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 220 برائے سال 2026 تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 384، 385 اور 506 بی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مدعی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ذاتی کاروبار کرتا ہے جبکہ اس کے بیٹے دیپک کمار کی میمن مسجد کے قریب کپڑے کی دکان ہے۔ 2 جولائی کو دن تقریباً پونے ایک بجے اس کے بیٹے کے موبائل فون پر واٹس ایپ کال آئی، جس میں کال کرنے والے نے اس کا موبائل نمبر مانگا اور بتایا کہ وہ گاڑی خریدنے کے حوالے سے اس سے بات کرنا چاہتا ہے۔

مدعی کے مطابق رات کو بیٹے نے اسے اس کال کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر اس نے مذکورہ نمبر پر رابطہ کیا، تاہم کال وصول نہیں کی گئی۔

بیان کے مطابق 3 جولائی کی رات تقریباً ساڑھے 12 بجے اسی نمبر سے دوبارہ کال موصول ہوئی، جس میں نامعلوم شخص نے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ مدعی کے مطابق ملزم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر رقم نہ دی گئی تو اس کے چھوٹے بیٹے، جو گارڈن ایسٹ میں آتا جاتا ہے اور بڑے بیٹے، جو کپڑے کی دکان پر آتا جاتا ہے کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

کال کرنے والے نے یہ بھی کہا کہ میں سفید رنگ کی گاڑی میں آتا جاتا ہوں اور میری کپڑے کی دکان بھی ہے، لہٰذا رقم کا بندوبست کیا جائے، ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ مدعی نے مزید بتایا کہ ملزم نے اسے اور اس کے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، جس کے باعث اس کے اہلخانہ شدید خوفزدہ ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ کال کے بعد وہ بھی خوفزدہ ہوگیا تھا، تاہم بزرگوں سے مشاورت کے بعد تھانے آکر رپورٹ درج کرائی۔

سولجر بازار پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے حوالے کردیا ہے، جہاں واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی

Read More

ایف پی سی سی آئی پر ویزا فروخت سے متعلق الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل نے 21 جولائی 2026

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.