پاکستان اور بلغاریہ کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کا جامع جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (یورپ) عائشہ علی نے کی، جبکہ بلغاریہ کے وفد کی سربراہی بلغاریہ کی وزارت خارجہ میں دوطرفہ تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل سفیر پیٹکو دوئیکوف نے کی۔

مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، پارلیمانی روابط، ثقافتی و تعلیمی تعاون، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) اور عوامی سطح پر روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا آئندہ، ساتواں دور بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں باہمی مشاورت سے طے کی جانے والی تاریخوں پر منعقد کیا جائے گا۔

دورے کے موقع پر بلغاریہ کے وفد کے سربراہ سفیر پیٹکو دوئیکوف نے پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں سیکریٹری خارجہ نے خطے میں حالیہ پیشرفت سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیا، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کے ثالثی کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا بزنس پارٹنر سے تفیتش کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم

Read More

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے غیر قانونی کٹوتی کی شکایت کیسے درج کرائیں؟

سندھ کے شہر پنوعاقل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی امدادی

Read More

TECHNOLOGY

اٹلی نے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی پر میٹا کو 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ کردیا

اٹلی کے ڈیٹا تحفظ کے ادارے نے صارفین کی اجازت اور اطلاع کے بغیر اینڈرائیڈ

Read More

عطر سازی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، تیاری کا وقت 25 سے 30 فیصد تک کم ہوگیا

مصنوعی ذہانت نے عطر سازی کی صنعت میں بھی جگہ بنا لی ہے، جدید ٹیکنالوجی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.