ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں سمیت 85 اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحری اور فضائی افواج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور کویت میں واقع امریکی فوجی تنصیبات سمیت مجموعی طور پر 85 اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملوں میں بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر اور کویت میں واقع علی السالم ایئر بیس کو بھی ہدف بنایا گیا۔

ایرانی فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کی جانب سے جنگ بندی اور اسلام آباد معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔

ایران کا مؤقف ہے کہ امریکا نے اسی روز صوبہ ہرمزگان اور ماہشہر میں ساحلی اور غیر فوجی مقامات پر فضائی حملے کیے تھے، جس کے بعد یہ جوابی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پاسدارانِ انقلاب نے اس حملے کو ابتدائی جواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر فضائی حملے کرکے اس تاریخی موقع کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کی، تاہم ایرانی عوام اور مسلح افواج اس دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

دوسری جانب اس خبر کے حوالے سے امریکا، بحرین یا کویت کی جانب سے فوری طور پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ حملوں کی نوعیت، نقصانات یا جانی نقصان سے متعلق بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران کے دعوے کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ خلیجی خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے اور ایران و امریکا کے درمیان جاری بحران کو ایک نئے مرحلے میں داخل کر سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

واٹس ایپ کے ذریعے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب، انکار پر دھمکیاں

کراچی:  شہر قائد میں بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سولجر

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.