شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق

شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت عملے کے تمام 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ محمد رضوان ادریس، معاون پائلٹ فیصل جتوئی، انجینئرز محمد حامد اور محمد عارف صدیقی جبکہ لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان شامل ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کے ٹوایئرویز کا بی 737 کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آرہا تھا کہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بج کر 18 منٹ پر پائلٹ نے نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی۔

جس پر کراچی ایریا کنٹرول سینٹر نے طیارے کی رہنمائی شروع کی۔ تاہم رات 9 بج کر 21 منٹ پر ریڈار پر طیارہ تیزی سے نیچے آتا اور اپنا رخ تبدیل کرتا دکھائی دیا، جبکہ رات 9 بج کر 32 منٹ پر اورماڑا کے قریب سمندر کے اوپر اس کا فضائی کنٹرول سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور اور اورماڑا کی سمندری حدود میں، کراچی سے تقریباً 130 ناٹیکل میل کے فاصلے پر فنی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔

رابطہ منقطع ہونے کے فوراً بعد پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا، جس کے بعد طیارے کے حادثے اور عملے کے تمام پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارہ گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، خرم شہزاد

پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

Read More

وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.