پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں “پراؤڈ آف یو اے ای” کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں پاکستانی نجی بینک کے اشتراک سے “پراؤڈ آف یو اے ای” کے عنوان سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات سے محبت، یکجہتی اور پاک۔امارات دوستی کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔تقریب کی صدارت پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے کی، جبکہ کمرشل قونصلر علی زیب خان مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمینMuhammad Shabbir Merchant، پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر وائس چیئرمین سید سلیم اختر، وائس چیئرمین عامر حسن، نورالصباح سمیت بزنس کونسل کے دیگر ڈائریکٹرز،

کاروباری شخصیات، نفر حسین، عمر بلوچ، ملک شہزاد، یاسمین کنول، سجاد عباسی، ملک محمد اسلم، اطاعت حسین، فہد اسد، محمد اقبال داؤد ،مقبول حسین دیگر شخصیات اور سماجی رہنماؤں اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے ڈایکٹر فراز احمد صدیقی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی- تقریب میں بچوں نے ملی نغموں پر خوبصورت ٹیبلو اور ثقافتی پرفارمنس پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔ گلوکار نے اماراتی گیت پیش کرکے متحدہ عرب امارات سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا، جس نے تقریب کے شرکاء کا جوش و خروش مزید بڑھا دیا۔اس موقع پر صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ خالد حسین چوہدری اور پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر وائس چیئرمین سید سلیم اختر کا کہناتھاکہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم بیس لاکھ سے زائد پاکستانی اس ملک سے بھی اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی اپنے وطن پاکستان سے، اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں۔تقریب کے دوران نجی بینک کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے شرکاء میں تحائف تقسیم کیے گئے، جبکہ معزز مہمانوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر نجی بینک کی جانب سے کیک کاٹا گیا، جبکہ بینک کی انتظامیہ نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے اس موقع پر کھانوں، ملبوسات اور چوڑیوں کے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے، جن سے شرکاء نے بھرپور لطف اٹھایا-

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے چار اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم قرار دی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ) شزا فاطمہ خواجہ نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.