ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے سلسلے میں پیر کے روز تہران میں تاریخی جنازہ جلوس کا آغاز ہو گیا،

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے قومی پرچم میں لپٹے تابوت کو ایک خصوصی گاڑی کے ذریعے تہران کی مرکزی شاہراہوں سے گزارا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ ان اہلِ خانہ کے تابوت بھی موجود ہیں جو 28 فروری کو جنگ کے آغاز میں ہونے والے فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق جنازہ جلوس تہران سے مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے تک جائے گا، جہاں سے تدفین کے اگلے مرحلے کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔

ایرانی حکام نے اس موقع پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ دارالحکومت کی متعدد اہم سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، فضائی حدود پر پابندیاں عائد ہیں جبکہ کئی سرکاری و نجی ادارے بھی سوگ کی تقریبات کے باعث بند رکھے گئے ہیں۔

ایران کی حکومت کو توقع ہے کہ ملک بھر سے لاکھوں افراد جنازے اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کر کے حکومت اور ریاستی نظام سے اظہارِ یکجہتی کریں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق سوگ کی تقریبات جمعرات تک جاری رہیں گی، جس کے بعد سید علی خامنہ ای کو ان کے آبائی شہر مشہد میں واقع امام رضاؑ کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

دوسری جانب بین الاقوامی ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کی بحالی، ایران کے جوہری پروگرام اور جنگ کے مستقل خاتمے سے متعلق جاری سفارتی مذاکرات فی الحال تدفین کی تقریبات مکمل ہونے تک مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری یہ سوگ اور جنازے کی تقریبات نہ صرف مذہبی بلکہ سیاسی لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، کیونکہ ان پر پورے خطے اور عالمی طاقتوں کی نظریں مرکوز ہیں۔

تہران: ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات کے موقع پر تہران کے میٹرو نیٹ ورک پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں چند گھنٹوں کے دوران 70 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے سے اتوار کی صبح سات بجے تک تہران میٹرو کے ذریعے 70 لاکھ سے زیادہ افراد نے مختلف اسٹیشنوں کے درمیان سفر کیا۔

رپورٹ کے مطابق نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں لاکھوں افراد کی شرکت کے پیشِ نظر حکام نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ نجی گاڑیوں کے بجائے میٹرو سسٹم استعمال کریں تاکہ ٹریفک کا دباؤ کم رہے اور عوام کو آمد و رفت میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

تہران میٹرو انتظامیہ نے اس موقع پر اضافی ٹرینیں چلائیں جبکہ متعدد اسٹیشنوں پر عملے کی تعداد بھی بڑھا دی گئی تاکہ مسافروں کی رہنمائی اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایرانی حکام کے مطابق نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات کے دوران ملک بھر سے لاکھوں افراد تہران پہنچے، جس کے باعث میٹرو، سڑکوں اور دیگر عوامی نقل و حمل کے نظام پر غیر معمولی دباؤ رہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ کے مؤثر انتظامات کی بدولت بڑی تعداد میں شرکا کو تقریب کے مقام تک پہنچانے میں کامیابی حاصل ہوئی اور ٹریفک کی صورتحال کو بھی بڑی حد تک قابو میں رکھا گیا۔

شہید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں ایران کے اعلیٰ حکام، مذہبی شخصیات اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جبکہ لاکھوں سوگواروں نے اپنے قائد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان، موبائل فون کتنے سستے ہوں گے؟

پاکستان میں موبائل فونز پر عائد ’پی ٹی اے ٹیکس‘ جو بنیادی طور پر فیڈرل

Read More

اے آئی چیٹ بوٹ کلاڈ صارفین کے پاسپورٹ مانگنے لگا، وجہ کیا ہے؟

اے آئی کمپنی اینتھروپک نے کچھ صارفین سے اپنے چیٹ بوٹ ’کلاڈ‘ کے مخصوص فیچرز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.