ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026، پاکستانی گارمنٹس انڈسٹری کیلئے ترقی اور سرمایہ کاری کا نیا باب

پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے اہم اقدامات جاری ہیں۔

32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنسز 4 سے 6 جولائی 2026 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی، جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل و گارمنٹ مشینری نمائش ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ انتظام ہوگی۔

نمائش میں 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 سے زائد کمپنیاں اور 57 ہزار سے زائد تجارتی شرکاء شرکت کریں گے، ٹیکسٹائل ایشیا 2026 میں آٹھ سے زائد ممالک جن میں چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا،  ملائیشیا اور روس سمیت دیگر ممالک شر کت کریں گے۔

ٹیکسٹائل ایشیا 2026 جدید ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن، برآمدات اور صنعتی جدت کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم بنے گی، ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 میں عالمی ماہرین گرین مینوفیکچرنگ، قابلِ تجدید توانائی، عالمی رجحانات اور  پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ٹیکسٹائل ویلیو چین سے متعلق آٹھ خصوصی بین الاقوامی نمائشوں میں جدید مشینری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، کیمیکلز اور پائیدار حل پیش کیے جائیں گے، نمائش سے غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، کاروباری شراکت داری اور برآمدی صلاحیت میں اضافے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ٹیکسٹائل ایشیا 2026 پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو جدید ٹیکنالوجی، عالمی سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے صنعتوں میں ڈیجیٹل تبدیلی پاکستان کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کو مضبوط بنا رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.