خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران نے کھلی وارننگ جاری کر دی

تہران: ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات یا نمازِ جنازہ کے دوران اسرائیل یا امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اس کا انتہائی سخت جواب دے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ مخالفین کسی بھی ممکنہ کارروائی سے قبل اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کریں، کیونکہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مقدس شخصیات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات انتہائی حساس موقع ہیں اور ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی، جس میں دنیا بھر سے کئی سربراہانِ مملکت، اعلیٰ حکومتی شخصیات، مذہبی رہنما اور تقریباً 100 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو تہران سے قم، پھر نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جس کے بعد دوبارہ ایران واپس لا کر انہیں مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آخری رسومات اور جلوسِ جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے، جس کے باعث ملک بھر میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر تہران کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے انتہائی محتاط ہے، جبکہ آخری رسومات کے دوران سکیورٹی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، جشن آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، ایس ایس پی ویسٹ کی شرکت

شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ منگھوپیر میں جشنِ آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز

Read More

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ماڈلز کی پے در پے بغاوت میں اسرائیل کا نام سامنے آگیا

اے آئی کی دنیا میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایسے واقعات سامنے آئے ہیں

Read More

ڈیپ فیک کیا ہے؟ جعلی ویڈیوز کی پہچان کیسے کی جائے؟

مصنوعی ذہانت نے جہاں زندگی کے کئی شعبوں میں سہولت پیدا کی ہے، وہیں اس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.