سوات: سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سیف اللہ جھیل کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

بدھ کو سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ سوات کے مشہور سیاحتی علاقے کالام میں سیف اللہ جھیل کے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں سیاح کشتی میں بیٹھ کر جھیل کی سیر کررہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی میں 8 افراد سوار تھے، جو سیر و تفریح کے لیے کالام آئے تھے اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن کی لاشیں مہوڈنڈ کے مقام سے نکال لی گئی ہیں جب کہ حادثے میں ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور مقامی رضاکار لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جب کہ سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور گلیشیئر پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ میں تمام ضلعی انتظامیہ کو ضروری اقدامات کرنے اور دریا کے کنارے آباد آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.