ورلڈ بینک کی پاکستان کو این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے پر نظرثانی کی تجویز

ورلڈ بینک نے پاکستان کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے عمودی اور افقی تقسیم کے فارمولے پر نظرثانی کرتے ہوئے وسائل کی تقسیم آبادی کے بجائے صوبوں کی مالی ضروریات اور آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ادارے نے وفاقی و صوبائی مالیاتی نظام، ٹیکس ڈھانچے اور مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کے لیے بھی متعدد تجاویز پیش کی ہیں۔

ورلڈ بینک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے موجودہ فارمولے پر نظرثانی کرے اور وسائل کی تقسیم کے لیے مالی مساوات کا نظام اپنائے، تاکہ صوبوں کو ان کی اخراجاتی ضروریات اور متوقع آمدنی کی صلاحیت کے مطابق وسائل فراہم کیے جا سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک نے ’پاکستان میں مالیاتی وفاقیت کو مضبوط بنانے‘ کے عنوان سے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے سفارش کی ہے کہ وسائل کی تقسیم میں آبادی کو بنیادی معیار بنانے کے بجائے غربت، پسماندگی، مالی ضروریات اور صوبوں کی آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت کو زیادہ اہمیت دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کا موجودہ بکھرا ہوا نظام کاروباری سرگرمیوں اور محصولات کی وصولی میں رکاوٹ بن رہا ہے، اس لیے اشیا اور خدمات پر جی ایس ٹی کی وصولی کے لیے ایک متحدہ نظام متعارف کرایا جائے، جس کے بعد حاصل ہونے والی رقم متفقہ فارمولے کے تحت صوبوں میں تقسیم کی جائے۔ اس مقصد کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہوگی۔

ورلڈ بینک نے نشاندہی کی کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کی مالی ذمہ داریاں کم نہیں ہوئیں، جبکہ وسائل کا بڑا حصہ صوبوں کو منتقل ہونے سے وفاق کو ساختی مالی خسارے کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی مالی وسائل اور اس کی ذمہ داریوں میں عدم توازن قومی قرضوں اور بجٹ خسارے میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بن چکا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ صوبے اپنی ٹیکس وصولی کی صلاحیت سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ زرعی آمدنی پر ٹیکس اور جائیداد سے متعلق محصولات اب بھی بہت کم وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ مقامی حکومتیں مالی طور پر کمزور اور صوبائی حکومتوں پر انحصار کرتی ہیں۔

ورلڈ بینک نے سفارش کی کہ تعلیم، صحت، ماحولیات، محصولات میں اضافے، گورننس اور مقامی حکومتوں کی کارکردگی کو قابلِ پیمائش اہداف سے مشروط مالی معاونت کے ساتھ منسلک کیا جائے، جبکہ وفاق اور صوبے ٹیکس نظام میں ہم آہنگی پیدا کرکے مالیاتی وفاقیت کو مزید مؤثر بنائیں۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک

Read More

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.