چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ پالیسی کا نفاذ، 500 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی کا فیصلہ

چمن بارڈر پر بے روزگار خاندانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع سے معاشی بحالی کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔

حکومت بلوچستان نے ون ڈاکومنٹ پالیسی کے نفاذ کے بعد 500 بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی اور صوبائی حکومت نے چمن کے متاثرہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔ بارڈر بندش سے متاثرہ شہریوں کے لیے ریلیف کے طور پر حکومت بلوچستان پہلے ہی 5 ہزار مفت پاسپورٹس جاری کر چکی ہے۔

چمن بارڈر کی بندش سے بے روزگار ہونے والے نوجوان اب بیرون ملک روزگار حاصل کرسکیں گے۔

مزدور پیشہ افراد نے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کے اقدام سے بیرون ملک ملازمتوں کے ذریعے معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔

چمن کے نوجوان ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت میں کردار ادا کریں گے، متاثرین نے حکومتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازا: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، ہلاکتیں 28 ہوگئیں، 85 افراد لاپتہ

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا شاپنگ سینٹر میں

Read More

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے

Read More

TECHNOLOGY

کوڈنگ کرنے والے نیا کیریئر ڈھونڈ لیں‘، اے آئی انقلاب کے بعد وارننگ جاری

ٹیک کمپنیوں میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث ملازمین کی نوکریاں ختم

Read More

دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان

دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کے کمپیوٹر براؤزر (جیسے Chrome، Edge وغیرہ) سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.